وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق چولستان میں ترقیاتی کام کیے جارہے ہیں،نعیم اقبال سید

پہلی دفعہ ایسا ہواہے سخت گرمیوں میں چولستانی اپنے جانوروں کے ہمراہ چولستان میں انہی ٹوبوں پر ہی قیام پذیر رہے اور پانی کی تلاش میں وہ شہری آبادیوں کی جانب نہیں آئے ،ایم ڈی چولستان ترقیاتی ادارہ کی خصوصی بات چیت

پیر 21 دسمبر 2015 20:05

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 دسمبر۔2015ء) منیجنگ ڈائریکٹر چولستان ترقیاتی ادارہ نعیم اقبال سید نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق چولستان میں ترقیاتی کام کیے جارہے ہیں جس میں 39 کروڑ کی لاگت سے چولستان کے دور دراز علاقوں میں تقریبا 1100 ٹوبوں کی توسیع اور بھل صفائی کی گئی جس کی وجہ سے آج کے دن تک ٹوبوں میں پانی موجود ہیں اور پہلی دفعہ ایسا ہواہے کہ سخت گرمیوں میں چولستانی اپنے جانوروں کے ہمراہ چولستان میں انہی ٹوبوں پر ہی قیام پذیر رہے اور پانی کی تلاش میں وہ شہری آبادیوں کی جانب نہیں آئے۔

(جاری ہے)

وہ '' آن لائن'' سے خصوصی بات چیت کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ 164 ملین سے کالے پاڑ تا قلعہ موج گڑ ھ بر استہ جانو والا اور 300 ملین سے ٹیل والا تا مٹھڑا 24 کلومیٹرسڑکوں تعمیر کی جا رہی ہیں ،1149.78 ملین کی لاگت دو پائپ لائن جس میں ایک کڈ والا تا بناں ،ڈھوری تا بھانوں والا براستہ سوڈکاں ،کھالڑی رسول سر تا بجنوٹ براستہ مڑھی صاف پانی کی فراہمی کے لیے پائپ لائن بچھائی جائے گی اس کا پی سی ون منظور ہو چکاہیں دوسری پائپ لائن ڈیراوڑ تا کنڈی والا،نواں کوٹ تا غرارہ تک بچھائی جائے گئی انہوں نے مذید بتایا کہ 542.028 ملین سے 31 سڑکیں جن میں 13 رحیم یار خان ،13 بہاول پور اور 5 سڑکیں بہاول نگر کی شامل ہیں جن کی توسیع و مرمت کا کام تقریبا مکمل کیا جا چکا ہیں ان سڑکوں کی مجموعی لمبائی 230 کلو میٹر بنتی ہیں اس کے علاوہ چولستانی جانوروں کے علاج معالجہ کے لیے ایک کروڑ روپے کی ویٹرنری میڈیسن خریدی گئی ہے اورچولستان میں تعلیم معیار کو مذید بہتر بنانے کے لیے 10 موبائل سکولوں کی منظوری ہو چکی ہیں جس میں جو جانوروں کو چراتے ہیں اور سکول نہیں جاسکتے اساتذہ ان چولستانی بچوں کو ان کے ٹوبوں پر جا کر تعلیم کے زیور سے آراستہ کرئے گے مذید 10 سکولوں کی اپ گریڈیشن پر کا ہو رہا ہیں جو کہ جلد پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا اور کیڈٹ کالج کی منظوری ہو چکی ہے نیزچولستان میں گرلز ہائی سکول کا منصوبہ آئندہ مالی سال کے سالانہ ترقیاتی منصوبہ میں شامل ہو گاانہوں نے کہا کہ چولستان 75 سکولوں میں 5 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں جس میں فوکس طالبات کو کیا گیا ہے یہی وجہ ہیں کہ چولستانی سکولوں میں طلباء کا ڈراپ آؤٹ پورے پنجاب کے سکولوں سے بہت کم ہیں انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر الاٹمنٹ کی سکرونٹی مکمل ہو چکی ہیں اور جلد وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف اس کا افتتاح کرینگے کسان پیکج میں چولستان کی لسٹیں بھی پی ڈی ایم اے کو بھجوا دی گئی ہیں اس کے علاوہ 21 ان فنڈڈ سکمیوں کے فنڈز کے حصول کے لیے کا جاری ہیں جو کہ جلد فراہم کر دیئے جائے گے انہوں نے کہاکہ گزشتہ ایک سال میں 21265 ایکڑ سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرائی گئی جس میں 624 ایکڑ پر کھڑی فصل بھی شامل ہے جو کہ قبضہ میں لی گئی اور اس مد میں 73 لاکھ 54 ہزار روپے ریکوری کر کے سرکاری خزانے میں جمع کرائی گئی ہے

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں