دھاندلی،دھونس،جبر اور کرپشن کی لوٹا کریسی سے جمہوریت کو نقصان ہوگا، سلیم بھٹی

پیر 25 جنوری 2016 20:15

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء) دھاندلی،دھونس،جبر اور کرپشن کی لوٹا کریسی سے جمہوریت کو نقصان ہوگا۔رحیم یارخان کے عوام نے پیپلز پارٹی کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔ن لیگ کو ہر صورت عوامی فیصلہ ماننا ہو گا۔پیپلز پارٹی لوٹا کریسی کے خلاف کامیابی حاصل کرے گی۔محمد سلیم بھٹی سیکریٹری انفارمیشن اور محمد علی احسن ضلعی جنرل سیکریٹری پیپلزپارٹی ضلع بہاولپور نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ن لیگ ضلع رحیم یارخان کے عوامی فیصلے کے خلاف سازشیں ترک کرکے جمہوریت کی بالادستی کے لئے کام کرے۔

جمہوری طور پر جدوجہد کرنا ہر جماعت کا حق ہے لیکن میاں برادران جس دھونس اور لالچ کے ذور پر ن لیگ کی حکومت قائم کرنا چاہتے ہیں وہ کامیاب نہ ہوگی۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر کامیاب ہونے والے چیئرمینوں کو لالچ اور جبر سے عوامی مینڈیٹ کے خلاف مستعفیٰ کرواکرآمریت کے آقاؤں کو خوش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن جس طرح رحیم یارخان کے عوام نے یونین کونسلوں میں پیپلز پارٹی کو کامیاب کیا ہے اسی طرح اﷲ کے فضل سے ضلع کونسل میں بھی پیپلز پارٹی کامیاب ہوگی۔پیپلز پارٹی کی متوقع کامیابی سے حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر ضلع رحیم یارخان میں آمریتی ہتھکنڈوں پر آتر آئے ہیں۔جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔پیپلز پارٹی اس غیر جمہوری سازشوں کو شکست فاش دے گی۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں