بہاولپور، چولستان میں بچوں کوتعلیم دینے کی بجائے چوروں نے سکول ہی غائب کرڈالا

کمروں کی چھتیں دروازے اورکھڑکیاں بھی غائب ایم ڈی کی طرف سے ای ڈی او تعلیم کولیٹر لکھنے کے باوجود کوئی کاروائی نہ ہوسکی

بدھ 24 فروری 2016 22:53

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 فروری۔2016ء) چولستان میں بچوں کوتعلیم دینے کی بجائے چوروں نے سکول ہی غائب کرڈالا۔

(جاری ہے)

کمروں کی چھتیں دروازے اورونڈوبھی غائب ایم ڈی چولستان کی طرف سے ای ڈی او تعلیم کولیٹر لکھنے کے باوجود کوئی کاروائی نہ ہوسکی انکشاف کرنیوالے چولستانی بزرگ کوسامان چوروں کی دھمکیاں وزیراعلی پنجاب فوری نوٹس لیں تفصیل کے مطابق چولستان کے چک نمبر76 ڈی بی کے رہائشی چولستانی بزرگ عبدالمجید ڈاہانے ایم ڈی چولستان ترقیاتی ادارہ اورای ڈی او تعلیم کوتحریری درخواستیں دی تھیں جن میں انکشاف کیاتھاکہ چولستان میں قائم گورنمنٹ پرائمری سکول جسیاکے کمروں کی چھتیں گارڈر ٹی آئرن اورکھڑکیاں گیٹ اوردروازے ملزمان محمدامین اورعبدالمالک ڈاہانے چوری کرلیے ہیں اس کے علاوہ منی ڈیم بھی توڑ کرسامان بھی غائب کرلیاہے جس پرایم ڈی چولستان نے تحقیقات کرکے ای ڈی اوتعلیم کوتحریری پرآگاہ کیاکہ مذکورہ بالاسکول محکمہ تعلیم کے دائرہ کارمیں آتاہے وہ کاروائی کریں ایم ڈی چولستان کے دفترسے جاری ہونیوالے لیٹر کو22 روز گزرگئے ہیں تاحال کوئی کاروائی نہ کی گئی ہے متاثرہ چولستانی عبدالمجیدڈاہا نے بتایاکہ ملزمان اوران کاساتھی محمدصدیق اسے انکشاف کرنے پرسنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہاہے اس نے وزیراعلی پنجاب سے سخت نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں