ٹی ایم اے سٹی کی مخدوش عمارت، وسیم اختر نے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کروادی

بدھ 9 مارچ 2016 20:51

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 مارچ۔2016ء) جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرواتے ہوئے کہا کہ ٹی ایم اے سٹی کی مخدوش قرار دی جانے والی بلڈنگ جس سے کسی بھی وقت کوئی جان لیوا واقعہ رونما ہو سکتا ہے لہذا پنجاب حکومت مالی سال 2016-17 میں اس کی نئی بلڈنگ کی تعمیر کے لیے فنڈز فراہم کرئے ایک دوسری قرارداد میں کہا گیا کہ اس ایوان کی رائے ہے کہ وفاقی حکومت پنجاب اسمبلی کے سیشن 2008 تا2013 کی متفقہ طور پر منظور شدہ قرارداد '' بہاول پور صوبہ کی بحالی اور جنوبی پنجابکو بھی صوبہ بنانے '' کی روشنی میں عملی اقدامات کا فل الفور آغاز کرئے

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں