بہاولپور،پانی چوروں اور فلڈ بندوں میں فرضی ادائیگیوں کے خلاف کاروائی کی بجائے سیکرٹری آبپاشی پنجاب سیف انجم کا بے بسی کا اظہار

بدھ 9 مارچ 2016 20:51

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 مارچ۔2016ء) پانی چوروں اور فلڈ بندوں میں کی جانے والی فرضی ادائیگیوں کے خلاف کاروائی کی بجائے سیکرٹری آبپاشی پنجاب سیف انجم کا بے بسی کا اظہار ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری آبپاشی پنجاب سیف انجم ایک روزہ دورے پر بہاول پور پہنچے محکمہ کے ریسٹ ہاؤس میں صحافیوں نے ان سے سوال کیا کہ عباسیہ لنک کینال میں بڑے پیمانے پر پانی چوری کیا جا رہا ہے اور ایک اندازے کے مطابق ایک ہزار کیوسک پانی نہریں کھود کرکھلے عام دن دیہاڑے پانی چوری کیا جارہا ہے اور اس میں بڑے بڑے سیاست دان بیوروکریٹ شامل ہیں تو سیکرٹری آبپاشی نے جواب دیا کہ میڈیا کو معلوم ہے کہ وہاں پر پانی چوروں کے خلاف کیوں نہیں کی رہی جس پر صحافیوں نے سیکرٹری آبپاشی سے کہا کہ عباسیہ لنک کینال پر جو پانی چوری کیا جا رہا ہے اس کو قانونی حیثیت دیدی جائے اس طرح آبیانہ کی صورت میں سرکاری خزانہ کو ریونیو آئے گا جس پر سیکرٹری نے جواب دیا کہ محکمہ اس پر کام کر رہا ہے ایک سوال پر کہ ہر سال سیلاب کی وجہ سے درجنوں اموات اور کروڑوں کی املاک و فصلیں اپنے ساتھ بہا کر لے جاتا ہیں مگر کچھ فلڈ بند جن میں سموکا اور منچن بند صرف کاغذوں کی حد تک محدود ہوئے اور جس کے بارے میں ڈائریکٹر فلڈ مانیٹرنگ ملتان نے 11 ستمبر2014 ء کو انسپکشن کرکے رپورٹ کرتے ہوئے کی جانے والی کرپشن کا بھانڈا پھوڑا مگر اس پر کوئی کاروائی آج تک عمل میں نہ لائی گئی کے جواب میں اپنی بے بسی کا اظہار کیا بعد ازاں سیکرٹری انہار سیف انجم بہاول پور کا ماڈل وزٹ کرکے لاہور روانہ ہو گئے

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں