بہاولنگر،امتحان دینے جانیوالے دو طالبعلموں کو منی ٹرک نے کچل دیا

ہفتہ 19 مارچ 2016 19:43

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مارچ۔2016ء) امتحان دینے جانے والے دو طالب علموں کو منی ٹرک نے کچل دیا۔دونوں طالب علم موقع پر جاں بحق۔ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار۔اہل علاقہ کاروڈ بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ ۔مشتعل افراد نے ٹرک کو آگ لگادی۔والدین پر بچوں کی نعشیں دیکھ کر غشی کے دورے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے نامعلوم ڈرائیور کی تلاش شروع کردی۔

تفصیل کے مطابق بہاولنگر کے نواحی علاقہ ماڑی میاں صاحب کے رہائشی دو طالب علم نویں کلاس کا راشد اور فسٹ ائیر کا طالب علم ساجد موٹرسائیکل پرسوار ہوکر بہاولنگر شہر میں امتحان دینے آرہے تھے کہ عارف والہ روڈ قادری ملز کے قریب پیچھے سے آنے والے منی ٹرک نمبر ی LRO-6920نے پیچھے سے ٹکرماردی جس کے نتیجے میں دونوں طالب علم راشد اور ساجد موقع پرہی جاں بحق ہوگئے واقع کے بعد ٹرک ڈرائیورموقع سے فرار ہوگیاجس کے بعد اہل علاقہ موقع پر پہنچ گئے اور روڈبلاک کرکے احتجاج شروع کردیا احتجاجی مٖظاہرین نے ٹرک کو آگ لگادی جس پر متعلقہ تھانہ صدر بہاولنگر کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مظاہرین کو یقین دلایا کہ انکے ساتھ انصاف کیا جائے گا جس پر مشتعل مظاہرین منتشر ہوگئے۔

(جاری ہے)

بچوں کے والدین کو جب انکی موت کی خبرملی تو وہ غم سے نڈھال ہوگئے اور ان پر غشی کے دورے پڑنے لگے ۔ جبکہ پولیس نے دونوں طالب علموں کی نعشیں قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال بہاولنگر میں پہنچا دیں جبکہ نامعلوم ملزم ٹرک ڈرائیور کے خلاف مدعی عامر علی والد ذاکر حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں