سانحہ لاہور ، بلاول بھٹو زرداری نے بہاولپور میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام تمام تقریبات منسوخ کر دیں
ملک و قوم کی سلامتی کی خاطر پوری قوم کو یکجا ہو کر دہشت گردوں کے خلاف جنگ کرنا ہوگی ، دہشت گردوں کے مزموم عزائم کو ناکام بنانے میں ہی ملک کی بقاء، سلامتی اور خوشحالی ہے ، پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکن دہشتگردی کا خود بھی شکار رہے ہیں،پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کاکارکنوں سے خطاب
پیر 28 مارچ 2016 20:06
بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 مارچ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے پیر کو بہاولپور میں پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام ہونے والی تمام تقریبات سانحہ لاہور کے سوگ میں منسوخ کر دیں۔ انہوں نے پیپلز لائرز فورم جنوبی پنجاب ، پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن اور پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے اجلاس کو منسوخ کرکے پاکستان پیپلز پارٹی اور دیگر ذیلی تنظیموں کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے شہدا لاہور کے ایصال ثواب کیلئے دعا فاتحہ خوانی اور تیس سیکنڈ کی مکمل خاموشی اختیار کی ۔
اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم سانحہ لاہور کے سوگواران کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی سلامتی کی خاطر پوری قوم کو یکجا ہو کر دہشت گردوں کے خلاف جنگ کرنا ہوگی۔(جاری ہے)
دہشت گردوں کے مزموم عزائم کو ناکام بنانے میں ہی ملک کی بقاء، سلامتی اور خوشحالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستا ن پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکن دہشت گردی کا خود بھی شکار رہے ہیں اور پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان کے غیور عوام کے ساتھ ملکر ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے۔
اس موقع پر سٹیج پر سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی، سردار لطیف خان کھوسہ جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان مخدوم سید احمد محمود صدر پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب ، حبیب اﷲ شاکر ایڈووکیٹ صدر پیپلز لائر فورم جنو بی پنجاب، چوہدری محمد ذکا ء اشرف ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی موجود تھے ،اجلاس میں شوکت محمود بسرا، حیدر زمان قریشی، خواجہ رضوان عالم، عبدالقادر شاہین، نوازش علی پیرزادہ، محمود حیات ٹوچی خان، محمد علی احسن، محمد سلیم بھٹی، شاہ رخ مرزا عزیز اکبر بیگ سابق وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل،مالک لنگاہ ایڈووکیٹ،ممتاز نور ٹانگرہ،سجاد ٹانگرہ ایڈووکیٹ ،محمد عمران کھاکھی۔ملک شاہد حسین گھلو،،فیروزہ فیض،،بشری نقوی ایڈووکیٹ، جاوید ہاشمی ایڈووکیٹ، محمد بلال بھٹی ایڈووکیٹ، سید اشفاق بخاری ایڈووکیٹ۔اختر محمود ہاشمی ایڈووکیٹ۔آصف بھارا ایدووکیٹ ،راؤ ساجد۔چوہدری یسین اور سینکڑوں وکلاء بھی موجود تھے۔بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
جاری ترقیاتی سکیموں کو مقررہ وقت میں معیار کے مطابق مکمل کیا جائے، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ
بہاول پور، ڈسٹرکٹ کلکٹرآفس اورچولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی آڈٹ انسپکشن رپورٹ ،متعلقہ لینڈ ریونیواکاونٹس ..
بہاول پور، پنجاب میں طوفانی بارشوں کے سلسلے کے الرٹ جاری کرنے کامعاملہ
بہاول پور، پنجاب سمیت چاروں صوبوں میں ضمنی الیکشن کامعاملہ
سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..
بہاول پور، محکمہ ریلوے سمہ سٹہ،ٹھیکیدارکرایہ کی مدلاکھوں روپے ہڑپ کرگیا
سرکاری بلڈنگزکی تعمیر کامعاملہ، بورڈآف ریونیوحکومت پنجاب نے 1ارب 27کروڑ 69لاکھ پانچ ہزارروپے کے فنڈزجاری ..
ملت ایکسپریس میں خاتون پر تشدد کے بعد ہلاکت کے واقعے میں کارروائی کا آغاز
ملت ایکسپریس واقعہ، ملوث اہلکار کی گرفتاری کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا گیا
بجلی چوری کی روک تھام کیلئے ڈسٹرکٹ لیول کی ٹاسک فورسز تشکیل ، نوٹیفکیشن جاری
بہاولپور،ریلوے پولیس اہلکار کے تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون کی لاش برآمد
گھریلورنجش پر نوجوان نے پنکھے سے لٹک کرخودکشی کرلی
بہاولپور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری