فوجی افسران کے خلاف احتساب خوش آئند ،آرمی چیف کا عمل آئندہ فوجی جرنیلوں کے لیے مثال ہے،ڈاکٹر وسیم اختر

جمعہ 22 اپریل 2016 21:16

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 اپریل۔2016ء ) جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف کا فوجی افسران کے خلاف احتساب کرنا خوش آئند ہے اور ان کا یہ عمل آئندہ فوجی جرنیلوں کے لیے مثال ہے انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کے اس اقدام کی تقلید کرتے ہوئے سیاسی و عدالتی نظام اور دیگر ادارے احتساب کی نئی روایات کا آغاز کریں اور ملک کو کرپشن فری پاکستان اور خوشحال پاکستان بنانے کے لیے قدم اٹھائے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ کے جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے وزیرخزانہ مظفرسید ایک باکردار اورایماندارشخصیت ہیں ان کے خلاف جھوٹے اور بے بنیادالزامات لگانے والے عوام کوگمراہ اور جماعت اسلامی کی کرپشن فری پاکستان مہم کو ناکام بنانے کی کوشش کررہے ہیں اس حوالے سے اعلیٰ سطحی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

(جاری ہے)

الحمدللہ ہمارے مختلف ادوار میں ایک ہزار سے زائد نمائندے منتخب ہوکر قومی وصوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ کے ممبر رہے ہیں مگر کسی ایک پر بھی کرپشن کا کوئی الزام نہیں۔ملک میں احتساب کی ضرورت ہے جوبلاتفریق ہونا چاہئے اور جس کا آغاز آرمی جنرل راحیل شریف نے کر دیا ہیں دریں اثناء ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کسان بورڈ پاکستان کے مر کزی نائب صدرجام حضور بخش ،جماعت اسلامی یوتھ ونگ ضلع بہاول پور کے صدر سید کا شف اعجاز نے صادق گڑھ پیلس میں نواب آف بہاول پور صلاح الدین عباسی سے ملاقات کی اور ان کے بھائی پرنس فلاح الدین عباسی کی وفات پر تعزیت کی اور ان کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں