وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کیلئے حفاظتی ٹیکوں کی خریداری کیلئے ٹینڈر طلب کر لئے

منگل 26 اپریل 2016 22:36

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 اپریل۔2016ء) وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کو گردن توڑ بخار اور انفلوئنزا کی ویکسین لگانے کیلئے عالمی ادارہ صحت کے مقرر کردہ معیار کے مطابق تیار شدہ ایک لاکھ40 ہزار ٹیکے اور ڈسپوزل سرنجیں خریدنے کیلئے کارروائی شروع کر دی ہے اور اس مقصد کے لئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز سے رجسٹرڈ شدہ ویکسین کے تیار کنندگان اور باختیار ایجنٹوں سے 12مئی تک ٹینڈر طلب کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ حج کے موقع پر گردن توڑ بخار کی وبا پھیلنے سے متعدد افراد کی اموات کے بعد سعودی حکومت نے 1985ء سے عازمین حج کیلئے گردن توڑ بخار کے ٹیکے لگوانا اور حج ویزہ کے حصول کیلئے ویکسی نیشن کا سرٹیفکیٹ پیش کرنا لازمی قرار دے دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں