نئے ایف ایم لائسنس جاری کرنے ک لئے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں 16مئی تک توسیع

منگل 26 اپریل 2016 22:36

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 اپریل۔2016ء) پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ملک کے مختلف علاقوں میں نئے ایف ایم لائسنس جاری کرنے کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں 16مئی تک توسیع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

پیمرا کے ذرائع کے مطابق 27مارچ سے لائسنس کیلئے درخواستیں جمع کرانے کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا، ابتدائی طور پر 25اپریل تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں تاہم لائسنس حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کی جانب سے دلچسپی کی وجہ سے اس تاریخ میں 15مئی تک توسیع کر دی گئی ہے۔

پیمرا کو اس وقت تک کثیر تعداد میں درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور ان کا اندراج جاری ہے جو ایک دو روز تک مکمل ہو گا جبکہ تاریخ میں توسیع سے مزید خواہش مندوں کی جانب سے درخواستیں موصول ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں