بہاول پور میں گرمی کی شدت میں اضافہ‘ عوام گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے

منگل 26 اپریل 2016 22:38

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 اپریل۔2016ء) پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح بہاول پور میں بھی گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ تفصیل کے مطابق سندھ کی طرح پنجاب میں بھی شدید گرمی کے شروع ہوتے ہی کڑک دھوپ سے بچنے کے لیے سن گلاسز اور ٹوپیوں کی فروخت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک سروے کے مطابق گرمی کے موسم کے شروع ہوتے ہی دھوپ سے بچنے کے لیے شہر کے مختلف شاہراہوں پر اسکولوں اور کالجز کے طالب علموں سمیت مختلف عمر کے لوگ سن گلاسز خریدتے ہوئے نظر آئے ہیں، بالخصوص سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کی کثیر تعداد سن گلاسز اور ٹوپیاں خرید کرنے میں آگے ہیں جبکہ گرمی کے ستائے ہوئے شہری گرمی کے باعث لگی پیاس بجھانے کے لیے ٹھنڈے مشربات کی دکانوں پر اپنی پسند کے مشروبات خریدتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں