انسداد دہشت گردی فورس نے کارروائی کر کے 5دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا

دہشتگرد ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑانے کی منصوبہ سازی کر رہے تھے

پیر 9 مئی 2016 21:16

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مئی۔2016ء) انسداد دہشت گردی فورس نے کارروائی کر کے 5دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا جو ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑانے کی منصوبہ سازی کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق بہاولپور میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کر کے 5دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے لیپ ٹاپس،5بم اور مختلف اقسام کا اسلحہ برآمد ہوا ہے ۔سی ٹی ڈی ذرائع نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد دریائے ستلج پر واقع ریلوے ٹریک کو نشانہ بنانا چاہتے تھے ۔انہوں نے بتا یا کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے جنہیں مزید تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں