ریجنل پولیس آفیسر کی تھانہ سول لائینز میں کھلی کچہری

جمعرات 12 مئی 2016 16:13

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 مئی۔2016ء) ویکٹم ریسپانس آفیسرزبوسیدہ تھانہ کلچر میں تازہ ہوا کا جھونکاثابت ہوئے ہیں ان کی تعیناتی سے سائلین کی دادرسی ہوئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سول سوسائٹی کے نمائندگان نے ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر احسان صادق کی تھانہ سول لائنز کی انسپکشن و کھلی کچہری کے موقع پر کیا۔اس موقع پرریجنل پولیس آفیسر نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرفرازاحمد فلکی ، ایڈیشنل ایس پی (کیپٹن ریٹائرڈ) غلام مرتضیٰ کے ہمراہ تھانہ سول لائینز میں کھلی کچہری کے دوران لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے احکامات جاری کئے۔

کھلی کچہری میں ڈی ایس پی سٹی کے ہمراہ ایس ایچ او تھانہ بغداد الجدید، ایس ایچ او کینٹ ، ایس ایچ او تھانہ سول لائینز اور ایس ایچ او تھانہ کوتوالی موجود تھے۔

(جاری ہے)

جو سائل کے پیش ہونے پر اس مقدمہ کی پراگریس بارے بریف کرتے رہے۔ ریجنل پولیس آفیسر نے وہاں پر موجود سول سوسائٹی اور میڈیاکے نمائندوں سے پولیس ورک اور جرائم بارے آگاہی حاصل کی ۔ سول سوسائٹی اور میڈیا نمائندگان نے سٹی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کی تعریف کی اورکہا کہ سٹی پولیس اور ڈسٹرکٹ بھر کی پولیس کم وسائل اور سہولتوں کی عدم دستیابی کے باوجود بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔

جس کو اگر درکار وسائل مہیا کئے جائیں تو خاطر خواہ نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے تھانہ سول لائینز کی منشیات کے خلاف کارروائیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کارروائیوں سے شہر میں امن کی فضا مزید بہتر ہو گی۔ سول سوسائٹی کے نمائندگان نے وی آر اوزکی تعریف کرتے ہوئے اسے پولیس کے نظام میں بہتری قرار دیا۔ اس موقع پر آر پی او نے کہا کہ تھانے کی سطح پر مقدمات کی تفتیش میں بہتری لانے کے لئے وی آر اوزکی طرح تفتیشی آفیسران تعینات کئے جارہے ہیں تاکہ لوگوں کو انصاف مہیا ہوسکے۔

تھانہ سول لائینز کے ریکوری کے مقدمے کی تفتیش بارے صرافہ یونین کے عہدیداران نے سول لائینز پولیس کی کارکردگی کو سہراہا، جس پر ریجنل پولیس آفیسر نے متعلقہ ٹیم کو شاباش دی۔ ریجنل پولیس آفیسر نے ریجن بھر کی تھانوں کی عمارتوں اور گاڑیوں بارے حکومت کی کوششوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ تھانوں کی عمارتوں کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ گاڑیوں اور نفری کے مسائل پر بھی توجہ دی جارہی ہے۔ جس سے یقینا پولیس کی استعدادکار میں اضافہ ہوگا۔ بعد ازاں انہوں نے تھانے کی انسپکشن کے دوران ریکارڈ اور تھانے کی بلڈنگ کا معائنہ کیا، تھانے پر موجود تمام پولیس ملازمین سے ملاقات کی ۔ انسپکشن کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور ایس ایچ او تھانہ سول لائینز انہیں بریف کرتے رہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں