شہری کی شکایت پر ڈرگ کنٹرولربہاول پور کافارمیسی پرچھاپہ ‘ زائدالمعیادانجکشن برامد ‘چالان کرکے فارمیسی کوتاحکم ثانی بندکردیا

جمعرات 12 مئی 2016 21:20

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مئی۔2016ء) شہری کی شکایت پر ڈرگ کنٹرولربہاول پور کافارمیسی پرچھاپہ ‘ زائدالمعیادانجکشن برامد ‘چالان کرکے فارمیسی کوتاحکم ثانی بندکردیا تفصیل کے مطابق ڈی سی او بہاول پور ڈاکٹراحتشام انور نے شہری خضرحیات کی شکایت پر ای ڈی او صحت بہاول پور ڈاکٹرشاہدخلیق‘ ڈرگ کنٹرولر بہاول پور عابدزین کوہدایت کی جنہوں نے گذشتہ روز ساجدفارمیسی چوک فوارہ کی انسپکشن کی اورفارمیسی میں موجودادویات کی مکمل طورپر چھان بین کی اور سیل پرچیز ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے دوران انجکشن CEFXONE1GM میں موجودزائدالمعیاد سالونٹ کے علاوہ کوئی ایکسپائری دوائی برامد نہ وئی ڈرگ کنٹرولر بہاول پور نے ڈرگ ایکٹ 1976 کے تحت کاروائی عمل میں لاتے ہیں چالان کردیا اور کیس رجسٹرڈ کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ بہاول پور کوبھجوادیا ساجدفارمیسی مالکان کوتاحکم ثانی ادویات کی فروخت بند رکھنے کاحکم دیا ڈرگ کنٹرولر بہاول پورمحمدعابدزین نے میڈیاکوبتایا کہ CEFXONE 1 GM کے تین عددمختلف BATCHES کے سیمپل سیل کرکے ڈرگ ٹیسٹنگ لیب بہاول پور کوکوالٹی کی جانچ پڑتال کیلئے بھجوادیئے ہیں تاکہ رپورت آنے کے بعدمزیدکاروائی عمل میں لائی جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں