بہاولپور ،ایم این اے پروین مسعود بھٹی کی رہائشگاہ پر یوم تکبیر کے سلسلہ میں تقریب

مسلم لیگی کارکنان خواتین کے ہمراہ کیک کاٹا اور ملکی سلامتی و استحکام کیلئے دعائیں

ہفتہ 28 مئی 2016 21:05

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 مئی۔2016ء) ایم این اے ورکن قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات بیگم پروین مسعود بھٹی نے یوم تکبیر کے سلسلہ میں اپنی رہائش گاہ پر ایک یادگاری تقریب منعقد کی۔ اس موقع پر انہوں نے مسلم لیگی کارکنان خواتین کے ہمراہ کیک کاٹا اور ملکی سلامتی و استحکام کے لئے دعائیں کیں۔

(جاری ہے)

ایم این اے بیگم پروین مسعود بھٹی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے جرأت مندانہ فیصلے کے تحت ایٹمی قوت ہونے کا ثبوت دیا اور وطن عزیز کی طرف بری نگاہ رکھنے والی تمام قوتوں کے ارادے خاک میں ملا دیئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اقوام عالم میں باعزت مقام دلانے میں مسلم لیگ (ن)نے کلیدی کردار اداکیا ہے اور عالمی طاقتوں کے دباؤ کے باوجود ایٹمی دھماکے کر کے ملکی وقار میں اضافہ کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی زیر قیادت ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے۔اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کی جلد صحت یابی کیلئے بھی خصوصی دعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں