بہاولپور ظالم باپ نے تین بچوں کی جان لے لی، خود کو بھی مارنے کی کوشش

پولیس نے بچوں کے ماموں کے بیان پر مقدمہ درج کر لیا

جمعرات 28 جولائی 2016 20:10

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جولائی ۔2016ء) بہاولپور میں ظالم باپ نے تین بچوں کو زہر دے کر مارڈالا ٗ اپنے بچوں کو قتل کرنے کے بعد اس نے خود کو بھی مارنے کی کوشش کی تاہم اس کو محلے داروں نے بچا لیا ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق قائد اعظم کالونی کے رہائشی فاروق نامی شخص اپنے گھریلو معاملات سے بہت پریشان تھا اکثر اس کا اپنی بیوی سے جھگڑا رہتا۔ گزشتہ روز ایک بار پھر اس کا اپنی بیوی سے جھگڑا ہوگیا تو اس نے اپنے تین بچوں کو زہر دے کر خود بھی زہر کھا لیا۔ اس کے تینوں بچے موقع پر دم توڑ گئے جبکہ اس کو محلے داروں نے بچا لیا ۔ فاروق کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ٗ پولیس نے بچوں کے ماموں کے بیان پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں