پنجاب لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ عوام میں 6 لاکھ 72 ہزار مرغیاں تقسیم کرے گا

ہفتہ 24 ستمبر 2016 22:50

بہاولپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 ستمبر - 2016ء) پولٹری کی گھریلو صنعت کے فروغ اور پروٹین کی ضروریات کی تکمیل کے لئے پنجاب لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ عوام میں 6 لاکھ 72 ہزار مرغیاں تقسیم کرے گا۔ محکمہ کے حکام کا کہنا ہے کہ گھروں میں مرغیاں پالنے کے خواہشمند گھرانوں کو فی گھر پانچ مرغیاں اور ایک مرغا دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا گیا ہے اور خواہشمند افراد کو 80 تا 90 یوم کی عمر کی مرغیاں فراہم کی جائیں گی جو ایک ماہ کے بعد انڈے دینا شروع کردیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پانچ مرغیوں اور ایک مرغے کی قیمت کا تخمینہ 1340 روپے لگایا گیا ہے جبکہ صوبائی حکومت مرغیوں کے حصول کے خواہشمند افراد کو 30 فیصد سبسڈی پر مرغیاں فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ کے تحت آئندہ دو سال کے لئے 184 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ محکمہ کی جانب سے گزشتہ سال کے دوران 2 لاکھ 80 مرغیاں فراہم کی جاچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ کی تکمیل سے صوبے میں پولٹری کی گھریلو صنعت کے فروغ کے ساتھ ساتھ پروٹین کی ضروریات کی تکمیل میں بھی مدد حاصل ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں