بہاول پور،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے عوام اور ووٹر کی سہولت کیلئے تصدیقی عمل شروع کر دیا

منگل 27 ستمبر 2016 21:45

بہاول پور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 ستمبر - 2016ء) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ، بہاولپور کے ایک مراسلہ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر عوام الناس اور ووٹر کی سہولت کیلئے ووٹ کی تصدیق کا عمل شروع کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ، بہاولپور نے 96ڈسپلے سنٹرز گورنمنٹ کے تعلیمی ادارے سکول /کالجز میں بنائے ہیں اور ضلع بہاولپور کی تمام تحصیلوں میں یہ ڈسپلے سنٹر 20ستمبر 2016ء سے 10اکتوبر 2016تک ووٹ کا تصدیقی عمل جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

ہدایت نامہ کے مطابق اگر کسی فرد کا ووٹ درج نہیں ہے یا اپنا ووٹ ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کروانا چاہتا ہے تو وہ اپنے قریب ترین ڈسپلے سنٹر سے فارم اے کے ذریعے اپنا ووٹ ٹرانسفر یا اندارج کر وا سکتا ہے۔ فارم بی کے تحت غیر متعلقہ افراد یا وہ درج شدہ ووٹر ز جو کہ وفات پا چکے ہیں اس کی وفات کی تصدیق کے بعد فارم بی کے ذریعے متعلقہ ووٹ کو حذف کر وا سکتے ہیں اور جن ووٹر ز کا نام پہلے سے درج ہے لیکن درج شدہ کوائف میں اگر کو ئی غلطی ہے تو وہ اس غلطی کو فارم سی کے ذریعے درست کر وا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں