معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے چولستان کو اکنامک زون بنایا جائے گا ،ملک محمد اقبال چنڑ

پنجاب حکومت شہباز شریف کی سربراہی میں عملی اقدامات کر رہی ہیں ،صوبائی وزیر

منگل 27 ستمبر 2016 21:46

بہاولپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 ستمبر - 2016ء) صوبائی وزیر امداد باہمی و چیئر مین چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ چولستانی افراد کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے چولستان کو اکنامک زون بنایا جائے گا اور اس کے لیے پنجاب حکومت وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی سربراہی میں عملی اقدامات کر رہی ہیں آج چولستان ترقی کی اس راہ پر گامزن ہے جس کا خواب سرائیکی کے صوفی شاعر حضرت خواجہ غلام فرید نے دیکھا تھا وہ چولستان ترقیاتی ادارہ کے سبزہ زار میں چولستانی منتخب چیئر مینوں ،نمبرداروں اور عمائدین کی جانب سے دیے گئی استقبالیہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔

صوبائی وزیر و چیئر مین سی ڈی اے نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چولستان کے لوگوں کے لئے 2ارب37کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکج دیا جس سے پانی کی فراہمی ، پختہ سڑکوں کی تعمیر، لائیو سٹاک کی بہتری کے کاموں کے ساتھ ساتھ موبائل ہیلتھ ووٹرنری سروسز فراہم کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چولستان میں ہائی سکول اور ڈگری کالج قائم کئے جائیں گے تاکہ اس علاقہ کے نوجوان اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چولستان کو سرسبز وشاداب بنانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بہاول پور میں یونیورسٹی آف اینمل سائنسز قائم کی جا رہی ہے۔ اس سے لائیو سٹاک کے شعبہ کو فروغ حاصل ہو گا اور نوجوان وٹرنری ڈاکٹر بن کر روزگار حاصل کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چولستان کی زمینوں پر صرف چولستانیوں کا حق ہے اور الاٹمنٹ کے عمل کو صاف اور شفاف طریقہ سے کیا جائے گا اور اس میں غیر چولستانیوں کی حوصلہ شکنی کی جائے گی اور چولستانیوں کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ تعلیم ،صحت اور بے روزگاری کا خاتمہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کے لیے چولستان میں 75 سکولوں کے ساتھ ساتھ 10 موبائل سکول بنائے گئے اور چولستان میں جہاں جہاں سکول کی ضرورت محسوس ہوں چولستانیوں کی جانب سے دی جانے والی ایک درخواست پر اس علاقہ میں سکول بنا دیا جائے گا اس کے علاوہ مختلف سرکاری اداروں میں نوکریوں اور تعلیمی اداروں میں طلباء کے داخلوں کے لیے کوٹہ مقرر کیا جائے گا تقریب سے ایم ڈی چولستان نعیم اقبال سید نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق چولستان کو ایک سرسبز اور معاشی زون بنانے کے لیے تمام تر وسائل کو برؤے کار لایا جا رہا ہے اور ملک محمد اقبال چنڑ کے چیئر مین سی ڈی اے بننے کے بعد اب ان کی سربراہی میں تمام فیصلے چولستان کے دفتر میں ہو نگے تقریب میں ڈیراوڑ یونین کو نسل کے چیئر مین رائے شریف پرھاڑ ایڈوکیٹ نے تمام چولستان کی نمائندگی کرتے ہوئے چولستانیوں کو درپیش مسائل سے چیئر مین سی ڈی اے کو آگاہ کیا جس پر چیئر مین سی ڈی اے نے ان مسائل کے حل کی یقین دھانی کرائی تقریب سے چولستان کی مختلف یونین کونسلز کے چیئر مینوں شیخ میاں حسن ،عبداللہ فقیر ،خان بشیر احمد ،رائے اللہ ڈتہ پرھاڑ ،پروفیسر میاں مشتاق ،اپیکا بہاول پور کے ڈویژنل صدر رانا وحید سلطان ،رائے پہلوان پرھاڑ نمبردار و دیگر نے بھی خطاب کیا

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں