بہاول پور ،نیشنل بینک ٹی ۔20بلائنڈ کرکٹ ٹرافی جاری

گوجرانوالہ بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے 9وکٹ سے میچ جیت لیا

جمعرات 29 ستمبر 2016 20:04

بہاول پور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 ستمبر - 2016ء) نیشنل بینک ٹی ۔20بلائنڈ کرکٹ ٹرافی جاری ہے۔ ڈرنگ سٹیڈیم بہاولپور میں ایبٹ آباد بلائنڈ کرکٹ ٹیم اور گوجرانوالہ ٹیم کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ایبٹ آباد بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر 4وکٹ کے نقصان پر 201رنزبنائے اس کے جواب میں گوجرانوالہ بلائنڈ کرکٹ ٹیم ایک کھلاڑی کے نقصان پر 14ویں اوور میں مطلوبہ ہدف حاصل کر کے 9وکٹ سے میچ جیت لیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح بہاولپور اور ینگ سٹار بلائنڈ کرکٹ میچ اسلامیہ یونیورسٹی کے کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا۔ بہاولپور بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے 7وکٹ کے نقصان پر 229رنز بنائے جبکہ ینگ سٹار بلائنڈ کرکٹ ٹیم 9وکٹ کے نقصان پر 53رنز بنا سکی۔ اسطرح یہ میچ بہاولپور بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے 176رنز سے میچ جیت لیا۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں