عمران خان کا دھرنا بے وقت کی راگنی ہے، ایم این اے بیگم پروین مسعود بھٹی

جمعہ 30 ستمبر 2016 22:45

بہاول پور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 ستمبر - 2016ء) ایم این اے و رکن قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات بیگم پروین مسعود بھٹی نے کہا ہے کہ عمران خان کا دھرنا بے وقت کی راگنی ہے اور پی ٹی آئی کو رائے ونڈ کی بجائے ملکی سرحدوں کے دفا ع کیلئے وزیر اعظم نواز شریف اور قومی سلامتی کے اداروں کے ہاتھ مضبوط کرنے چاہئیں کیونکہ وطن عزیز کی سلامتی اور تحفظ کسی سیاسی انتشار اور تصادم کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے یہاں ایک بیان میں کہی ۔ بیگم پروین مسعود بھٹی نے کہا کہ بیرونی جارحیت سے پاکستان کی سلامتی اور تحفظ کو سنگین چیلنجز درپیش ہیں اور یہ وقت قومی اتحاد ویگانگت کا متقاضی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حساس اور نازک موقع پر رائے ونڈ مارچ غیر پختہ سیاسی طرز عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان تصادم اور انتشار کی سیاست کو ہوا دینے کی بجائے ملکی سیاست میں اتحادو اتفاق کے سیاسی کلچر کو مضبوط کرنے کیلئے اپنا کر دار ادا کریں ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں