صحرائے چولستان میں جگہ جگہ ٹھیڑوں پر موجود ٹھیکریاں زیب داستان ہیں ،شاہد محمود

چولستان کا کلچر گوپوں اور ٹوبوں کے گرد گھومتی انسانی زندگی ،تاریخی قلعے، صحراکا حسن ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کیلئے بہت کشش رکھتا ہے،ریجنل مینجر ٹی ڈی سی پی

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 21:31

بہاول پور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم اکتوبر - 2016ء) ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب کے ریجنل مینجر شاہد محمود نے کہا کہ ہزاروں مربع کلومیٹر میں پھیلا صحرائے چولستان جگہ جگہ ٹھیڑوں پر موجود ٹھیکریاں زیب داستان ہیں کہ یہاں لوگ بستے تھے۔ ریجنل مینجر نے کہا کہ صحرائے چولستان کا کلچر گوپوں اور ٹوبوں کے گرد اگرد گھومتی انسانی زندگی ،یہاں موجودتاریخی قلعے، صحراکا حسن ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کیلئے بہت کشش رکھتا ہے۔

ریجنل مینجر نے بتایا کہ یہ علاقہ سر سبزو شاداب تھا یہاں دریائے ھاکڑا بہتا تھا لیکن آج سے 3000 سال قبل دریا نے رخ تبدیل کیا تو یہ علاقہ صحرا میں تبدیل ہو گیا۔پاکستان کے مایہ ناز ماہر آثار قدیمہ ڈاکٹر رفیق مغل نے 1973-77 میں یہاں ریسرچ کی اور 400 آرکیالوجیکل جگہوں کی نشاندہی کی ان میں سے 35 کا تعلق 3500 سے 4000 قبل مسیح سے تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ TDCP ریجنل آفس بہاولپور ملک بھر سے آنے والے سیاحوں اور طلباوطالبات کیلئے گائیڈڈ کیمپنگ ٹورز ترتیب دیئے ہیں ان میں کیمل سفاری ،لوکل فنکاروں کے ساتھ کلچرل نائٹ کا بھی اہتمام کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں قلعہ دراوڑ،قلعہ موج گڑھ، قلعہ دین گڑھ ، قلعہ جام گڑھ،قلعہ میر گڑھ ،قلعہ مروٹ اور دیگر تاریخی قلعوں کے یادگار ٹورز کیلئے ملک بھر سے آنے والے سیاح TDCP ریجنل آفس ہیلپ لائن 062-2874241 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ اس سے قبل پشاور سے بہاولپور پہنچنے پر صدر آل پاکستان کراس روٹ کلب محمد مکرم خان ترین اور ممبر کلب احسان الحق کا TDCP ریجنل مینجر شاہد محمود اور سیاحت کے شعبہ سے منسلک لوگوں نے ان کا شاندار استقبال کیا انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور ہار پہنائے گئے۔

اس موقع پر میڈیا کے لوگ بھی موجود تھے۔صدر مکرم خان ترین نے اس موقع پر کہا کہ بہاولپور "Gateway To Cholistan"ہے۔بہاولپور آنے والے سیاح تاریخی دروازوں اور ورثہ کی حفاظت کیلئے کئے گئے تاریخ ساز اقدامات اور رات کو خوبصورت روشنیوں سے منور ان تاریخی عمارتوں کو ضرور دیکھیں جہاں کمشنر بہاولپور کیپٹن(ر) ثاقب ظفر نے جذبہ حب الوطنی سے سرشار تاریخی ورثہ کی بحالی کیلئے تاریخ ساز اقدامات کیے ہیں اس کے علاوہ بہاولپور میں اہم جگہوں پر سیاحوں کی سہولت کیلئے "City Map"بمعہ اہم ٹیلیفون نمبروں کے تنصیب کروائے ۔

صدر نے TDCP ریجنل آفس میں قائم تصویر کہانی کا بھی بغور جائزہ لیا اور کہا کہ ملک بھر سے آنے والے سیاحوں اور طلباوطالبات کو ایک ہی چھت تلے بہاولپور کے سیاحتی مقامات کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کرنے کا اہم ذریعہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں