بی آئی ایس پی کے نئے غربت سروے میں مستحقین کی رجسٹریشن کو یقینی بنانے کیلئے ماروی میمن کا دورہ بہاولپور

سماجی حیثیت سے قطع نظر ماروی کا نئے سروے میں حصہ لینے کیلئے عوام پر زور

منگل 4 اکتوبر 2016 19:58

بہاولپور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 اکتوبر- 2016ء ) قومی سماجی و اقتصادی رجسٹری (NSER)میں ملک بھر کی آبادی کے اعدادو شمار شامل ہیں۔ یہ معاشرے کے تمام طبقات کے فلاحی پروگراموں کے ڈیزائن کیلئے ایک اہم قومی اثاثہ ہے ۔ NSERاپڈیٹ کرنے کیلئے ملک کے ہر کونے میں نیا سروے کیا جائے گا جس میں سماجی ومعاشی اعتبار سے تمام گھرانوں کو رجسٹرڈ کیا جائیگا۔

یہ ہمارا قومی فریضہ ہے کہ سماجی و معاشی حیثیت سے قطع نظر ہوتے ہوئے سروے کی اس مشق کا حصہ بنیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ، ایم این اے ماروی میمن نے اپنے دورہ بہاولپور کے دوران کیا جہاں بی آئی ایس پی کے نئے غربت سروے میں مستحق افراد کے اندراج کیلئے رجسٹریشن ڈیسک قائم کئے گئے تھے۔بی آئی ایس پی کے نئے غربت سروے کے ابتدائی مرحلے کا آغاز ہری پور میں جون 2016میں ہوا۔

(جاری ہے)

بہاولپوروہ دوسرا ضلع ہے جہاں مستحقین کے اندارج کیلئے (از خود رجسٹریشن) کے طریقہ کار کو اپنایا گیا ہے۔ 467,527 متوقع کیسز کی بنیاد پر بہاولپور کی یونین کونسل 104میں 288رجسٹریشن کاؤنٹرز قائم کئے جائیں گے۔ 8 کاؤنٹرز کے ذریعے UC1، UC11، UC15اور UC18میں رجسٹریشن کا عمل شروع ہوچکا ہے اور اب تک 59%کیسز کی رجسٹریشن مکمل کی جاچکی ہے۔بہاولپور میں رجسٹریشن کا عمل جنوری 2017تک مکمل کر لیا جائے گا۔

رجسٹریشن کے عمل کو یقینی بنانے اور وہاں آئے ہوئے حکام اور عوام کی رائے جاننے کیلئے چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے رجسٹریشنز ڈیسک کا دورہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ جہاں تک ممکن ہو عوام کیساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی کے ہاٹ لائن نمبر 0800-26477پر شکایات درج کرائی جاسکتی ہیں۔ چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے لاجسٹکس، سکیورٹی اور سماجی تحریک کے حوالے سے مقامی حکومت کے تعاون کو بے حد سراہا۔

انہوں نے کہا کہ بہاولپور میں بروقت سروے کی تکمیل کیلئے بی آئی ایس پی، نادرا اور مقامی حکومت ایک ٹیم کے طور پر کام کررہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امیر اور غریب دونوں عوام رجسٹریشن کے عمل میں حصہ لیں کیوں کہ یہ اعدادو شمار بی آئی ایس پی کے علاوہ دیگر حکومتی ادارے بھی استعمال کریں گے۔ بی آئی ایس پی ان اعدادو شمار کو مستحق خاندانوں کو مالی معاونت بہم پہنچانے کیلئے استعمال کرے گا جبکہ دوسرے ادارے ان اعدادوشمار کو پیشہ ورانہ تربیت، مائیکرو فنانس سکیم ، تعلیم اور صحت کے شعبہ جات میں ترقیاتی پروگراموں کی منصوبہ بندی اور انکی تیاری کیلئے استعمال کرسکتے ہیں۔

نئے سروے کے ابتدائی مرحلے میں ملک کے 16اضلاع شامل ہیں۔ 4 اضلاع میں ڈیسک رجسٹریشن (از خود رجسٹریشن) کا طریقہ کار استعمال کیا جارہا ہے جبکہ 12اضلاع میں گھر گھر سروے کے طریقہ کار کو اپنایا جائے گا۔اکتوبر 2016میں نصیر آباد اور سکھر میں ڈیسک اپروچ کے تحت سروے کا آغاز کیا جائے گا اور اس سروے کو جنوری 2017میں مکمل کرلیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں