بہالپور٬سرکاری ہسپتالوں کے شعبہ ایمرجنسی میں ڈاکٹرز اور پیر امیڈیکل سٹاف کے موبائل فون سننے پر پابندی عائد کر نے کی تجویز پر غو ر

پیر 10 اکتوبر 2016 19:10

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2016ء) سرکاری ہسپتالوں کے شعبہ ایمرجنسی میں ڈاکٹروں اور پیر امیڈیکل سٹاف کے موبائل فون سننے پر پابندی عائد کرنے کی تجویز زیر غورہے ۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ حکومت کوسرکاری ہسپتالوں سے ملنے والی زیادہ شکایات ایمرجنسی شعبہ سے موصول ہو رہی ہیں جہاں میڈیکل سٹاف مریضوں پر توجہ دینے کی بجائے اپنے پیاروں سے محو گفتگو رہتے ہیں کال پیکج سستے ہونے کی بدولت وہ مریضوں پر توجہ دینے کی بجائے موبائل فون پر کال ہولڈ کروا کر مریضوں سے جان چھڑانے کی کوشش کرتے ہیں موصولہ شکایات میں سٹاف نرس ٬ڈاکٹر ز٬پیرا میڈیکل سٹاف سمیت درجہ چہارم کے ملازمین بھی شامل ہیں جو اپنی ڈیوٹی ادا کرنے کی بجائے ڈیوٹی اوقات میں موبائل فون کی جان نہیں چھوڑتے اینڈرائڈ فون رکھنے والے ایسے تمام ملازمین جو وٹس اپ ٬فیس بک ٬ایمو سمیت دیگر پروگرام استعمال کرتے ہیں انکی توجہ تقسیم ہونے سے مریضوں کا علاج متاثر ہو رہا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے ملک کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی شعبوں میں تعینات تمام ملازمین کے دوران ڈیوٹی موبائل فون سننے پر پابندی عائد کرنے کی تجویز پر غور شروع کردیا ہے تاکہ لواحقین کو احتجاج کا موقعہ نہ مل سکے اور حکومت کی نیک نامی متاثر نہ ہو ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں