بہاول پور٬سرکاری ہسپتالوں میں ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے کے لئے بائیومیٹرک ڈیوائس دو ماہ بعد ہی ناکارہ

منگل 11 اکتوبر 2016 19:59

ؓبہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء)سرکاری ہسپتالوں میں ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے کے لئے لگائی جانے والی بائیومیٹرک ڈیوائس دو ماہ بعد ہی ناکارہ ہوگئیں ٬قومی خزانے کو کرڑوںکا نقصان انتہائی ناقص ٬تھرڈکلاس مشینری استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوگیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بتایاجاتاہے کہ حکومت پنجاب نے محکمہ صحت کے ڈاکٹر ز پیرا میڈیکل اور دیگر سٹاف کی مقررہ وقت پر ہسپتالوں میں حاضری کو یقینی بنانے کے لئے بائیومیٹرک سسٹم متعارف کروایا جس کے لئے دو ماہ قبل تمام بنیادی مرکزصحت دیہی مراکز صحت تحصیل کوارٹرز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز میں ڈیوائس نصب کر دی گئیں جس کے لئے پرائیویٹ کمپنی کو ٹھیکہ دیاگیا جس نے تمام ہسپتالوں میں ڈیوائس نصب کر دیں جو کہ دو ماہ کے عرصے میں ہی ناکارہ ہو گئیں اب ملازمین پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ انہوںنے جان بوجھ کر ڈیوائس خراب کی ہیں۔

معلوم ہواہے کہ بائیومیٹرک ڈیوائس میں انتہائی ناقص مشینری استعمال کی گئی کرڑوں روپے تو خرچ کر دئیے گئے مگر حسب روایت معیار کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا گیا ۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں