بہاولپور٬صوبائی سیکرٹری پبلک ہیلتھ نے ضلع میں عرصہ دراز سے بند واٹر سپلائی سیکیموںکو دوبارہ چلانے کی ہدایات

اتوار 16 اکتوبر 2016 19:30

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2016ء)صوبائی سیکرٹری پبلک ہیلتھ نے ضلع بہاول پور میں عرصہ دراز سے بند واٹر سپلائی سیکیموں کا نوٹس لیتے ہوئے ان کو دوبارہ چلانے کی ہدایات کر دی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ضلع بہاول پو درجنوں واٹر سپلائی سیکیموں کی ایسی سیکیمیںجو کہ عرصہ دراز بند پڑی ہیں ان میں زیادہ تر وہ سکیمیں جن کے بجلی کے بل ادا نہ ہونے کی وجہ سے بجلی کے کنکشن کاٹے جا چکے ہیں اور چند ایسی سکیمیں جو کہ بند پڑی تھی ان کے ٹرانسفارمر تک چوری کئے جا چکے ہیں سیکرٹری پبلک ہیلتھ نے ان کا نوٹس لیتے ہوئے ان سکیموں کو دوبارہ چلانے کی یدایت کی ہیں مذید سیکرٹری پبلک ہیلتھ نے جو مکمل طور پر بند تو نہیں مگر ان سکیموں کے کچھ پورشن پانی کی سپلائی مرمت نہ ہونے کی وجہ سے نہیں کر رہی ان کی مرمت کی بھی ہدایت کرتے ہوئے ان تمام سکیموں کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں