بہاول پور٬بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں بوگس تقرریوں کی تصدیق

تحقیقات کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ

پیر 17 اکتوبر 2016 20:22

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2016ء)بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں بوگس تقرریوں کی تصدیق ٬تحقیقات کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ٬ انتہائی معتبر ذرائع کے مطابق بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں بوگس تقرریوں کی تصدیق کے بعد تحقیقات کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے مذید درجنوں بوگس اور جعلی تقرریوں کے انکشاف کی توقع کی جا رہی ہیں ذرائع کے مطابق دوران انکوائری بوگس تقرریوں پر تعینات افراد نے ملازمت کے عوض لاکھوں روپے لینے والوں کے نام بتا دئیے٬ جس کے بعدہسپتال انتظامیہ نے سال2012سے بھرتی افراد کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کاکرنے کا فیصلہ کیا ہے اس کے علاوہ دوسرے اضلاع میں تبادلے کروانے والوں کا ریکارڈ منگوایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بوگس تقرریوں میں ہسپتال سے نکالے جانیوالے حق نواز اور اہلکار دلشاد نے مافیا کے ایجنٹ کا کردار ادا کیا۔بوگس بھرتی مافیا کو بچانے کیلئے بااثر سیاسی شخصیات متحرک ہو گئیں۔بھرتی ہونیوالے زیادہ افراد کا تعلق ضلع لودہراں سے ہے۔بوگس تقرریوں میں ملوث ملازمین میں سے متعدد کے خلاف کئی انکوائریوں میں وارننگ اور عہدوں سے فوری ہٹانے کی سفارش کی گئی لیکن عمل نہ کیا گیا۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں