بہاولپور ٬حکمرانوں نے عوام کی حالت زار پر توجہ نہ دی توانکاانجام بھی سابقہ حکمرانوں کی طرح ہوگا٬ ڈاکٹر محمد اشرف

جمعرات 20 اکتوبر 2016 19:47

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2016ء) جماعت اسلامی بہاول پور کے ضلعی امیر ڈاکٹر محمد اشرف امیر شہر سید ذیشان اخترنے کہاہے کہ حکمران اپنے انتخابی منشور اورعوام سے کیے وعدوں کومکمل طورپربھلاچکے ہیں۔18کروڑعوام مہنگائی٬بے روزگاری٬لاقانونیت٬دہشتگردی ٬لوڈشیڈنگ اوردیگربڑے بڑے مسائل کاشکار ہیں۔اگر حکمرانوں نے عوام کی حالت زار پر توجہ نہ دی توآئندہ انتخابات میںانکاانجام بھی سابقہ حکمرانوں کی طرح کا ہوگا۔

انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی پاکستان کے عوام کی حقیقی ترجمان جماعت ہے۔ہم نے ہمیشہ لوگوں کے مسائل کوہرسطح پر اجاگرکیااور انشاء اللہ آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔جماعت اسلامی پنجاب کے زیر اہتمام28تا30اکتوبر کو وحدت روڈ گرائونڈلاہور میں ایک عظیم الشان سالانہ اجتماع ارکان کاانعقاد کیاجائے گا جس میں پورے پنجاب سے ہزاروں افراد شریک ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزیدکہاکہ پاکستان اللہ تعالیٰ کی خاص نعمت ہے مگر بدقسمتی سے اسلام کے نام پر وجود میں آنے والی اس مملکت میں انگریزوں کاقانون ابھی تک رائج ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ محب وطن قیادت کو آگے لایاجائے۔اب وقت آگیا ہے کہ اسمبلیوں کوچور٬لٹیروں٬ٹیکس چوروں اور مفاد پرستوں سے پاک کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ عوام کی تقدیر سے کھیلنے والے مفاد پرست عناصرسے نجات حاصل کرکے ہی ہم پاکستان کواسلامی فلاحی اور خوشحال ریاست بناسکتے ہیں۔موروثیت اور اقرباء پروری ہی پڑھے لکھے نوجوانوں کو بے روزگاراورنااہل افراد کو اعلیٰ عہدوں پر تعیناتیوں کاباعث ہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں