بہاولپور٬ ملک کاکوئی مدرسہ اسلام آبادبندکرنے کیلئے افرادی قوت فراہم نہیں کریگا٬مولاناصہیب احمد

جمعرات 20 اکتوبر 2016 19:47

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2016ء) کے پی کے سمیت ملک کاکوئی مدرسہ اسلام آبادبندکرنے کیلئے افرادی قوت فراہم نہیں کریگا خواجہ آصف کے بیان کی مذمت کرتے ہیں ان خیالات کااظہار جمعیت علماء اسلام (س)بہاول پورڈویژن کے ترجمان مولاناصہیب احمدنے اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہاکہ صوبہ کے پی کے سمیت ملک کوکوئی مدرسہ کسی بھی قسم کی تخریبی سرگرمیوں میں ہرگزحصہ نہیں لے گا مدراس نے ہمیشہ مثبت کرداراداکیا اسلام آباد بند کرنے کاجرم کرنے والے کسی غلط فہمی میں نہ رہیں انہوں نے خواجہ آصف کے اس بیان کی پرزورمذمت کی جس میں انہوں نے کہا کہ کے پی کے کے مدارس اسلام آبادبندکرنے کیلئے افراد قوت فراہم کریں گے

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں