بہاول پو٬ریجنل پولیس آفیسرکا قائداعظم سولر پارک ٬ہوٹل ون٬ماڈل ٹاون کیتھولک چرچ٬ریسکیو 15٬کا اچانک دورہ

پیر 24 اکتوبر 2016 22:10

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2016ء) محمد ادریس احمدریجنل پولیس آفیسرنے قائداعظم سولر پارک ٬ہوٹل ون٬ماڈل ٹاون کیتھولک چرچ٬ریسکیو 15٬کا اچانک دورہ کیا ٬سکیورٹی انتظامات اور پولیس ورکنگ کو مزید بہتر بنانے کی ہدائیت٬کرنل حسن انچارج فوکل پرسن غیر ملکی انجینئرز سولر پارک اور قائم مقام ایس پی ایس پی یو سولر پارک جمشید اختر نے سولر پارک کی ورکنگ اور سکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی۔

آرپی او نے موجودہ ملکی صورتِحال کے پیش نظر غیر ملکی انجینئرز ٬حساس تنصیبات کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے اورچیکنگ کے لیے جدیدآلات نصب کرکے سولر پارک آنے جانے والوں کی نگرانی کرنے کی ہدائیت کی۔انہوں نے ہدیات دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ ملکی صورت حال کے پیش نظراپنی ڈیوٹی چوکس ہو کر کریں مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیںسولر پارک کی حدود میں آنے والی تمام گاڑیوں اور افراد کو تلاشی کے بعد داخل ہونے دیا جائے کسی بھی مشکوک شے یا شخص کے بارہ میں اطلاع ملنے پر فوری طور پر متعلقہ پولیس کو اطلاع دیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی انجینئرز کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنایا جائے اس سلسلہ میں مختلف سکیورٹی اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے درمیان معلومات کے تبادلہ کو بہتر بنانے پر زور دیا۔ہوٹل ون کی سکیورٹی انتظامات چیک کرتے ہوئے آر پی او نے ہدائیت دیتے ہوئے کہا کہ ہوٹل کی سکیورٹی بالعموم اور غیر ملکی انجنیئرز کی رہائش کے دوران بالخصوص ہوٹل کی سکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے اور ہوٹل انتظامیہ سے ملکرپرائیوٹ سکیورٹی گارڈز میں اضافہ ٬انکی جسمانی ٹریننگ اور فائرنگ پریکٹس کروانے کے انتظامات کیے جائیں۔

کیتھولک چرچ ماڈل ٹاون اے کی سکیورٹی چیک کرتے ہوئے آرپی او نے متعلقہ ایس ڈی پی او ٬ایس ایچ او اور گارد انچارج کو ہدائیت کی کہ وہ چرچ کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنائیں٬ہر سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور اہلکار کو اس انداز میں بریف کریں کہ انکو پتہ ہو کہ کسی بھی ہنگامی حالت میں انہوں نے کہاں اور کس انداز میں ڈیوٹی سرانجام دینی ہے۔ریسکیو 15کے دورہ کے دوران آر پی او کہا کہ 15کا مقصد کسی بھی ایمرجنسی میں عوام کی طرف سے کی جانے والی کال پر فوری ریسپانس دینا ہے اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہ ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں