بہاول پو٬ اجتماع عام '' اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان '' کی تحریک کو جلا بخشے گا

امیر جماعت اسلامی ضلع بہاول پور ڈاکٹر اشرف

پیر 24 اکتوبر 2016 22:13

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2016ء) امیر جماعت اسلامی ضلع بہاول پور ڈاکٹر اشرف ٬امیر شہر سید ذیشان اخترنے کہاہے کہ جماعت اسلامی پنجاب کا27 تا 29 اکتوبرکو لاہورمیں ہونے والا عظیم الشان اجتماع عام '' اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان '' کی تحریک کو جلا بخشے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے لیے حکمرانوں سمیت تمام کرپٹ عناصر کا احتساب ناگزیر ہے۔

ترقی یافتہ ممالک میں کرپشن ثابت ہونے پر سخت ترین سزائیں متعین کی گئی ہیں مگر بدقسمتی سے پاکستان میں الٹی گنگابہتی ہے۔یہاں جس کی لاٹھی اس کا قانون رائج ہے۔عدالتوں کو بلاخوف وخطر اور بغیر سیاسی دبائو کے کام کرنا چاہئے۔کوئی بھی شخص یاادارہ آئین وقانون سے بالاتر نہیں۔انہوں نے کہاکہ اقتدار کو ذاتی فوائد کے لیے استعمال کرنے والے ملک وقوم کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے۔

(جاری ہے)

ضرورت اس امر کی ہے کہ ان مفاد پرست حکمرانوں سے نجات حاصل کی جائے۔محض دکھاوے اور ڈنگ ٹپائوپالیسیوں سے عوام کو بے وقوف نہیں بنایاجاسکتا۔18کروڑ عوام حکومتی کارکردگی سے مایوس ہوچکے ہیں۔ان کی کہیں بھی شنوائی نہیں ہورہی۔انہوں نے مزیدکہاکہ پانامالیکس ملکی تاریخ کا سب سے بڑااسکینڈل ہے۔حکومت کو فرارکی بجائے اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہئے۔کرپٹ لوگوں کو جڑوں سے اکھاڑ پھینک کر پاکستان کی ترقی کوممکن بنایاجاسکتا ہے۔کرپٹ اور ٹیکس چور عناصر نے پاکستان میں موجود فرسودہ نظام کو ہمیشہ تحفظ فراہم کیا ہے۔پانامالیکس سماعت کے حوالے سے عدالتی نوٹسز جاری ہونے سے حکمرانوں کی مشکلات میں اضافہ ہوجائے گا۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں