بہاول پور٬حکومت پنجاب نے تمام سرکاری محکموں سے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کے اعزاز میں انکی ریٹائر منٹ کے موقع پر الودعی پارٹی کا انعقادکرنے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا

جمعرات 27 اکتوبر 2016 21:50

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2016ء) حکومت پنجاب نے تمام سرکاری محکموں سے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کے اعزاز میں انکی ریٹائر منٹ کے موقع پر الودعی پارٹی کا انعقادکرنے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا٬تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبرSWO-1(S&GAD)28-4/95(Association)جاری کرتے ہوئے ہدایت جاری کی ہیں کہ تمام سرکاری محکموں کے سربراہان اپنے اپنے محکموں میں دستیاب سرکاری فنڈز میں رہتے ہوئے ادارے سے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کے اعزاز میں الودعی پارٹی کا انعقادکریں ٬ریٹائرڈ ہونے والے ملازم کو ادارے کے سربراہ کا دستخط شدہ تعریفی سرٹیفکیٹ٬ادارے کی جانب سے تعریفی شیلڈاور ریٹائرمنٹ کے بعد سرکاری ملازم کی ادارے سے وابستگی کیلئے ادارے کا شناختی کارڈ جاری کریں۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں