توانائی بحران کے خاتمے سے ملک کا قریہ قریہ روشن ہو گا٬ زراعت٬ صنعت اور دیگر سماجی شعبے ترقی کریں گے٬سینیٹرسعود مجید

بدھ 2 نومبر 2016 19:53

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2016ء)وزیر اعظم کے مشیر سینیٹرسعود مجید نے کہا ہے کہ توانائی بحران کے خاتمے سے ملک کا قریہ قریہ روشن ہو گا٬ زراعت٬ صنعت اور دیگر سماجی شعبے ترقی کریں گے٬وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں عوام کی ترقی و خوشحالی کی منزل ضرور حاصل کریں گے -آج ملک تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور پاکستان کی معیشت کا دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں میں شمار کیا جا رہا ہی- ملک بھر میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے اور چین نے 46 ارب ڈالر کا اقتصادی راہداری کا پیکیج دے کر ایک عظیم دوست ہونے کا ثبوت دیا ہے۔

سی پیک نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کی ترقی پر دوررس اثرات مرتب کرے گا٬ بیروزگاری کا خاتمہ ہوگا٬ توانائی بحران حل ہوگا اور ملک تیزی سے آگے بڑھے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت ملک کو مسائل سے نکالنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہی- وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں قومی معیشت مستحکم بنیادوں پر استوار ہوئی ہے -بین الاقوامی برادری میں باوقار مقام کے حصول کیلئے معاشی و اقتصادی ترقی ناگزیر ہے -پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی ٹھوس معاشی پالیسیوں کے باعث معیشت بہتر ہوئی ہے۔

سینیٹر سعود مجید نے مزید کہا کہ تحریک انصاف دھرنے کی سیاست کو چھوڑ کر پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنا مثبت ٬تعمیری اور جمہوری کردار ادا کرے بصورت دیگر جمہوریت حکومت کے خلاف ہر بار ناکامی ان کا مقدر بنے گی

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں