بہاول پور٬ لاہورہائیکورٹ کی150 سالہ تقریبات کے انتظامات کے حوالہ سے انتظامی کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس

لاہور ہائیکورٹ کی 150 سالہ تقریبات کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی

ہفتہ 5 نومبر 2016 20:56

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2016ء)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاول پورریحان بشیر نے لاہورہائیکورٹ کی150 سالہ تقریبات کے انتظامات کے حوالہ سے انتظامی کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کی 150 سالہ تقریبات کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس میں تمام انتظامی کمیٹیوں کے ممبران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ریحان بشیر نے انتظامی کمیٹیوں کے ممبران سے خطاب میں کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کی 150سالہ تقریبات منعقد کرنے کا مقصد تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور عام عوام کو عدلیہ کے مثبت کردار سے متعلق مکمل آگاہی فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ اور بار ایسوسی ایشنز کے ممبران کے مابین ہم آہنگی پیدا کرکے عوام کو فوری انصاف کی فراہمی ممکن بنائی جاسکتی ہے۔ اجلاس میں سینئر سول جج عالم شیر٬ میڈیا کمیٹی کے ممبران ٬سول ججز مسعود احمد فریدی٬ محمد ضیغم ٬ شکیل اشرف کے علاوہ سول ججزنوید باری ٬ ظفر اقبال٬ رانا شفیق الرحمن٬ خاور علی٬ فخر بشیر٬ محمد شکیل و دیگر بھی شامل تھے۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں