2018 ء میں دوبئی میں بلائنڈ ون ڈے ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے پاکستان فیورٹ ترین ہے،سید سلطان شاہ

فیصلہ 30 جنوری کو ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کی نیو دہلی ایڈیا میں اجلاس میں ہو گا ،صدر ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل

بدھ 23 نومبر 2016 20:42

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2016ء) ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ نے کہا ہے کہ 2018 ء میں دوبئی میں بلائنڈ ون ڈے ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے پاکستان فیورٹ ترین ہے جس کا فیصلہ 30 جنوری کو ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کی نیو دہلی ایڈیا میں ہونے والے اجلاس میں ہو گا اسی اجلاس میں نئے صدر کا بھی انتخاب کیا جائے گا وہ بہاول پور ڈرنگ اسٹیڈیم میں تیسرے ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ پرئمیر لیگ کی افتتاحی تقریب خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ بطور صدرو رلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل دینا بھر میں بلخصوص پاکستان میں بلائنڈ کرکٹ کی پر موشن کے لیے تمام تر صلاحیتوں کو برئوے کار لایا ہوںجس کے باعث آج پاکستان میں ڈومیسٹک سٹرکچر دنیا بھر میںسب سے مضبوط گردانا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ دوبئی میں ورلڈ کپ اس لیے کرایا جا رہا ہے کہ سیکورٹی کا بہانہ بنا کر تین غیر ممالک کی ٹیموں جن میں آسٹریلیا ،انگلینڈ اور نیوزی لینڈ شامل ہیں نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ پرئمیر لیگ میں بہتر پرفارم کرنے والے کھلاڑی جنوری میں انڈیا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپمیں شرکت کرنے والی ٹیم کا حصہ ہو نگے جس میں دنیا کی 10 ٹیمیں شرکت کر ئے گی اس موقع پر ڈائریکٹر آپریشن بلائنڈ کرکٹ کونسل بلال ستی، صدر بہاول پور بلائنڈ کرکٹ کونسل سید سلمان طارق بخاری، ایگزیکٹیو ڈسٹرکٹ آفیسر ایف ایف سی اورنگزیب، محکمہ سپیشل ایجوکیشن کے افسران وملازمین، بلائنڈ کرکٹ کے کھلاڑی اور شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

پہلے دن کھیلے گئے میچ میں پشاور پینتھر کا مقابلہ آزاد جموں کشمیر بلائنڈکرکٹ ٹیم کے درمیان ہوا۔ پشاور بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 5وکٹ کے نقصان پر 243رنز بنائے جبکہ اس کے جواب میں آزاد جموں کشمیر کی بلائنٹ کرکٹ ٹیم نے 7وکٹ کے نقصان پر 215رنز بنائے۔ اس طرح یہ میچ پشاور پینتھر کی بلائنٹ کرکٹ ٹیم نے جیت لیا۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں