جشن عید میلادالنبی کے موقع پرریجن بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات

محافل میلادالنبی اور165جلوس نکالے جائیں گے ، سکیورٹی پر4036آفیسران اوراہلکاران ڈیوٹی سرانجام دیں گے

پیر 5 دسمبر 2016 20:16

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) جشن عید میلادالنبی کے موقع پرریجن بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیںریجنل پولیس آفیسرمحمد ادریس احمد۔ر یجن بھر میں236محافل میلادالنبی اور165جلوس نکالے جائیں گے ۔ جنکی سکیورٹی پر4036آفیسران اوراہلکاران ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔تفصیل کیمطابق ریجن بھر میںA کیٹگری کی 1 اور Bکیٹگری کی 235ٹوٹل 236محافل میلاد منعقد ہوں گی۔

ڈسٹرکٹ بہاولپور میں 104 بہاولنگر میں 22اور رحیم یار خان میں 110محافل کا انعقاد کیا جائے گا۔ریجن بھر میں Aکیٹگری کے 13اور Bکیٹگری کے 152ٹوٹل 165جلوس نکالے جائیں گے۔ڈسٹرکٹ بہاولپور میں 84بہاولنگر میں 33اوررحیم یار خان میں 48جلوس نکالے جائیں گے۔ڈسٹرکٹ بہاولپور میں محافل میلاد پر 90بہاولنگر میں152اور رحیم یار خان میں950ٹوٹل 1192پولیس اہلکاران اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔

(جاری ہے)

جلوسوں کے ساتھ ڈسٹرکٹ بہاولپور میں780 بہاولنگر میں 1200اور رحیم یار خان میں864ٹوٹل 2844 پولیس اہلکاران تعینات کر دئیے گئے ہیں۔ریجنل پولیس آفیسر محمد ادریس احمد نے کہا کہ ریجن میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے تمام ڈی پی اوز مختلف مکتبہ فکر کے علماء کرام اور جلوس ومحافل میلاد کی انتظامیہ سے ملکر ضابطہ اخلاق کی پابندی کروائیں۔

جلوس و محافل کے مقامات سے پارکنگ کا فاصلہ کم از کم 300میٹر ہو، جلوس محافل کی سوئیپنگ سپیشل برانچ کے زریعہ کروائیں،پولیس اور سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور دیگر افراد کے لیے سپیشل کارڈز جاری کیے جائیں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ دوران ڈیوٹی تمام ملازمان و افراد نے کارڈ اپنی یونیفارم و کپڑوں کے ساتھ آویزاں کیے ہوں۔جلوس ومحافل میں داخل اور خارج ہونے کے لیے الگ الگ مقام متعین کیے جائیں جہاں پر جلوس و محافل میں داخل ہونے والے افراد کو جسمانی تلاشی کے بعد داخل ہونے دیا جائے۔

جلوس روٹس کے مقامات کے اردگرد رہائشی علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جائے۔دوران جلوس ومحافل چھتوں پر اسنائپر و دیگر ڈیوٹی تعینات کریں۔ شرپسند عناصر پر کڑی نگاہ رکھیں۔ ریجن بھر میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے پولیس ودیگر انٹیلیجنس و سکیورٹی اداروں سے رابطہ کو یقینی بنائیں ۔اہم مقاما ت پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیںاور محافل و جلوسوں کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جائے گی۔ مزید برآں آر پی او نے تمام آفیسران و اہلکاران کو جان فشانی سے ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت کی ہے اور اللہ تعالیٰ سے دعاکی ہے کہ وہ اپنی بے پایاں رحمتوں سے ہمیں اس فرض کی بجاآوری میں سرخرو فرمائے ۔آمین

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں