سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ نے احاطہ عدالت میں محکمہ انہار کے سب انجینئر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا

جمعرات 8 دسمبر 2016 20:46

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2016ء) سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ اور انٹی کرپشن کے سی او نے احاطہ عدالت میں محکمہ انہار کے سب انجینئر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق محکمہ انہار سمہ سٹہ میں ورک چارج ملازم عمران نے انٹی کرپشن کو درخواست دی کہ سب انجینئر محمد اکرم نے مجھ سے مستقل ملازمت کے لیے 2 لاکھ 47 ہزار روپے رشوت لی اب مذید سات ہزار روپے اور مانگ رہا ہے اور مجھے احاطہ عدالت میں ملنے کا وقت دیا ہے جس پر سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ نیئر مصطفی نے سی او انٹی کرپشن اطہر کانجو کے ہمراہ سب انجینئر محمد اکرم کو عمران سے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور اس سے نشان زدہ سات ہزار روپے بھی برآمد کر لیے

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں