کشمیریوں کی تحریک آزادی سے توجہ ہٹانے کی بھارتی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی، حاجی عبدالرئوف

بھارت کے سفاکانہ کردار سے آزاد کشمیر کے مسلمان بھی محفوظ نہیں ، جارحیت کا سلسلہ لائن آف کنٹرول کے اِس پار تک بڑھانا منظم منصوبے کا حصہ ہے، چیئرمین فلاح انسانیت فائونڈیشن

جمعرات 8 دسمبر 2016 20:46

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2016ء) چیئرمین فلاح انسانیت فائونڈیشن پاکستان حافظ عبدالرئوف نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی تحریک آزادی سے توجہ ہٹانے کی بھارتی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔ بھارت کے سفاکانہ کردار سے آزاد کشمیر کے مسلمان بھی محفوظ نہیں ہے۔ جارحیت کا سلسلہ لائن آف کنٹرول کے اِس پار تک بڑھانا منظم منصوبے کا حصہ ہے۔

فلاح انسانیت فائونڈیشن مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ پورے پاکستان سے امدادی سامان کے بڑے قافلے روانہ کر رہے ہیںجس میں خشک راشن ،بسترو ملبوسات ،ادویات اور دیگر چیزیں شامل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد حافظ عبداللہ ماڈل ٹائون بی میں لوگوں کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

ان کے ہمراہ جماعة الدعوة جنوبی پنجاب کے مسئول ابو معاذ عمران ،جماعة الدعوة بہاولپور کے مسئول حافظ ابو ہریرہ بھی موجود تھے۔

چیئرمین فلاح انسانیت فائونڈیشن پاکستان حافظ عبدالرئوف نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہا کر دی۔ ہزاروں کم عمر بچے اور خواتین سمیت حریت قیادت بھی جیلوں میں بند ہے۔ سفاکیت کی ایسی مثال پوری دنیا میں نہیں ملتی۔ مقبوضہ کشمیر میں پانچ ماہ سے کرفیو نافذ ہے۔ لائن آف کنٹرول پر بھی بھارتی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ سول آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے باوجود اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش ہیں حالات کا تقاضہ یہ نہیں کہ ہم کشمیر پر سیاست کریں بلکہ ضرورت ان کی امداد کرنے اور مسائل حل کرنے کی ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں ہم کشمیریوں کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ فلاح انسانیت فائونڈیشن ملک بھر سے متاثرہ کشمیریوں کے لیے امدادی سامان بھیج رہی ہے۔ پاکستانی قوم بھارتی جارحیت سے متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سردی بڑھنے سے متاثرہ کشمیریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ متاثرین کو فی الفورخیمے، گرم کپڑے، بستر، راشن اور دیگر اشیائے ضروریہ پہنچانے کی ضرورت ہی

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں