بہاول پوربلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلہ

ضلع کے چیئر مین ،میونسپل کارپوریشن سمیت چاروں تحصیلوں کے چیئرمینوں اور وائس چیئر مینوں کے کاغذات نامزدگی جمع

جمعہ 9 دسمبر 2016 21:27

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2016ء)بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلہ بہاول پور ضلع کے چیئر مین ،میونسپل کارپوریشن سمیت چاروں تحصیلوں کے چیئر مینوں اور وائس چیئر مینوں کے کاغذات نامزدگی جمع احمد پور شرقیہ، حاصل پور اور یزمان میں (ن) لیگ کے امیدوار آمنے سامنے ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ملک بھر کی طرح بہاول پور میں بھی بلدیات انتخابات کے آخری مرحلہ میں ضلعی چیئر مین کے لیے (ن) لیگ کے امیدوار شیخ دلشاد احمد نے اپنے کاغذات جمع کروادیئے جبکہ ان کے مقابلے میں متحدہ اپوزیشن کے عالمگیر گجر نے بھی اپنے کاغذات جمع کرا دیئے اسی طرح ضلع کونسل کے وائس چیئر مین کے لیے (ن) کے چوہدری محمد جاوید اقبال متحدہ اپوزیشن کے ملک عبداللہ وارن ،میونسپل کارپوریشن بہاول پور کے لیے میئر شپ کے لیے (ن) لیگ کے عقیل نجم ہاشمی اور ڈپٹی میئر کے لیے ملک منیر اقبال چنڑ ،متحدہ اپوزیشن کے میئر کے لیے ،تحصیل حاصل پور کے چیئر مین کے لیے (ن)لیگ کے میاں اشفاق رامے وائس چیئر مین حاجی شفیع انجم ان کے مدمقابل چیئر مین کے لیے چوہدری تنویر انجم،وائس چیئر مین کے لیے انور عزیز ،تحصیل احمد پور شرقیہ سے چیئر مین کے لیے شہزاد سہیل خان خاکوانی ،ملک عثمان رشید بوبک ،وائس چیئر مین کے لیے شیخ قاسم ،میاں مزمل ندیم ،تحصیل خیر پور ٹامیوالی میں چیئر مین کے لیے (ن) لیگ کے عامر ارسلان متحدہ اپوزیشن کے رانا عبدالجلیل ،وائس چیئر مین کے لیے (ن) لیگ کے شاہ نواز عباسی متحدہ اپوزیشن کے محمد اعجاز چغتائی تحصیل یزمان میں چیئر مین کے لیے (ن) لیگ کے شمس الحق اوربدر منیرمتحدہ اپوزیشن کے طارق عزیز ،وائس چیئر مین کے لیے زوہیب بسرا (ن)زبیر بوبک (اپوزیشن)ملک سرور نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں