چائینزو غیر ملکی انجینئرز کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، ڈی پی او بہاولپور اشفاق احمد خان

جمعہ 9 دسمبر 2016 21:27

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2016ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ڈی پی اوآفس میںPKMمنصوبہ کے سیکٹر کمانڈرسیکشن 6میجر ارشد بخاری اور ترجمان چائینزانجینئرمسٹر چہی(Chi)سے سکیورٹی اقدامات پر میٹنگ کی۔ میٹنگ میں PKMموٹروے پروجیکٹ کے تحت بہاول پور ضلع میں آنے والے حصے کی سکیورٹی کے متعلق وفد نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ SOPکے مطابق تمام مقامات کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

وفدنے بہاول پور پولیس کی طرف سے فراہم کی جانے والی سکیورٹی کو سراہا اور تعریف کی۔وفد نے کہا کہ ضلع میں آنے والے تمام غیر ملکی انجینئرز کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جاتی ہے جو اس منصوبے پر کام کرنے والوں کی حفاظت یقینی بنانے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ وفد نے بہاول پور پولیس کی طرف سے سکیورٹی اقدامات کے سلسلے میں دی جانے والی ہدایات پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہا کہ حکومت کی ہدایت کے پیش نظر ایسے منصوبوں پر کام کرنے والے انجینئرز کی سکیورٹی ہمارے لئے سب سے مقدم ہے۔ چائینزسکیورٹی کو سب سے اہم جانتے ہوئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔سکیورٹی اقدامات کے تحت ہوم ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے دی جانے والی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ غیر ملکی و چائینز انجینئرز ملکی معیشت کے اہم منصوبوں پر کام کررہے ہیں جو ملک کے لئے ترقی کا سبب بنیں گے۔

قائد اعظم سولر پارک اور PKMمنصوبے نہایت اہمیت کے حامل ہیں، اس لئے ان منصوبوں پر جاری کردہ SOPپر عملدرآمد کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی و چائینز انجینئر ز کی رہائش گاہیں، ورک سائیٹ اور مشینری کی نقل وحرکت کو تحفظ فراہم کیا جارہا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے سیکٹر کمانڈر سے سکیورٹی انتظامات کے دوران باہمی تعاون کی ہدایت کی تاکہ سکیورٹی انتظامات کو بہتر سے بہتر بنایا جاسکے۔ وفد نے سکیورٹی کے حوالے سے بتایا کہ تمام ہدایات پر عمل درآمد کرنے اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔میٹنگ میں محمد نوید عابد ڈسٹرکٹ انچار ج سکیورٹی اور جام محمد ساجد پی آر او ٹو ڈی پی اوشامل تھے۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں