کمشنر بہاول پور ڈویژن ثاقب ظفر کا پلاسٹک بیگ بنانے اور خریدوفروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈائون

جمعہ 9 دسمبر 2016 21:27

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2016ء)کمشنر بہاول پور ڈویژن ثاقب ظفر نے کہا ہے کہ انسانی صحت اور ماحولیات کو نقصان پہنچانے والے پلاسٹک بیگ بنانے اور خریدوفروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈائون کیا جائے۔15مائیکرون سے کم پولی تھین اور کالے رنگ کے ممنوعہ پولی تھین بیگ کی خریدوفروخت کی بیخ کنی کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔

یہ ہدایات انہوں نے محکمہ تحفظ ماحولیات کے ضلعی افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن سید وسیم حسن، ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات بہاول پور عامر ارشاد، ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات رحیم یار خان عبدالرئوف، ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات بہاول نگر حمیرا شمشادکے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران واہلکاران شریک تھے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ مہم کے دوران 13پولی تھین بیگ ہول سیل ڈیلرز کو چیک کیا گیا اور 161کلوگرام شاپنگ بیگ ضبط کئے گئے۔ بے ضابطگی پر 80چالان کئے گئے جبکہ 2ہول سیل ڈیلرز شاپس کو سربمہر کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عوامی آگاہی کے لئے مہم چلائی جائے تاکہ عوام کالے شاپنگ بیگ کے استعمال کو ترک کریں اور ایسے کاروبار کی نشاندہی کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں