بہاول پور،چیڑیا گھر میں ٹائیگر شیرنی کے دو بچوں کی پیدائش

ہفتہ 10 دسمبر 2016 20:13

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2016ء)بہاولپور کے چیڑیا گھر میں ٹائیگر شیرنی کے دو بچوں کی پیدائش دونوں بچوں میں ایک مادہ اور ایک نر ہے دونوں صحت مند ہیں ۔ تفصیل کے مطابق بہاولپور کے چڑیا گھر میں لیزا نامی ٹائیگر شیرنی نے دو بچوں کو جنم دیا ہے۔

(جاری ہے)

پیدا ہونے والے بچوں میں ایک نر اور دوسری مادہ ہے چڑیا گھر کے ویٹرنری ڈاکٹر سہیل عظمت کا کہنا ہے کہ دونوں بچے صحت مند ہیں اور ماںکا ہی دودھ پلایا جارہا ہے ۔بچے پیدا کرنیوالی ٹائیگر لیزا کی عمر چار سال ہے اور لیزا کے ہاں پہلے بچوں کی پیدائش ہے اور ٹائیگر لیزاکا خوراک کے حوالے خاص خیال رکھا جارہا ہے سردی سے بچنے کے لیئے خاص انتظامات کئے گئے ہیں ۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں