بہاول پورسمیت صوبہ بھر میں صفائی ٹیکس لگائے جانے کا امکان

ہر ماہ 250 روپے ٹیکس وصول کیا جائیگا۔ ذرائع

پیر 19 دسمبر 2016 22:50

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 دسمبر2016ء) حکومت کی جانب سے بہاول پورسمیت صوبہ بھر میں صفائی ٹیکس لگائے جانے کا امکان۔ ہر ماہ 250 روپے ٹیکس وصول کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے صوبہ بھر میں صفائی کے نظام کو جدید بنانے کیلئے کہا تھا جس کیلئے صوبائی محکموں نے ایک رپورٹ تیار کی ہے جس میں ہر گھر سے ہر ماہ 250 روپے صفائی ٹیکس وصول کرنے کا ہوم ورک مکمل کیا گیا ہے جو سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوائی جائیگی جسکی منظوری کے بعد یکم جنوری 2017ء سے نئے منتخب میئر، ڈپٹی میئر، ضلع چیئر مین اور وائس چیئرمین یہ ٹیکس وصول کروائینگے۔ تا ہم حتمی منظوری وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے دینی ہے۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں