صوبائی حکومت نے بی کیٹیگری کالجز کی سکیورٹی کیلئے 300ملین روپے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دیدی

بدھ 4 جنوری 2017 21:04

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جنوری2017ء)حکومت پنجاب کی طرف سے صوبہ بھر کے بی کیٹیگری کالجز کی سکیورٹی کے سلسلے میں 300ملین روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

حکومت پنجاب کی طرف سے ہائرایجوکیشن پنجاب کو جاری کردہ 30دسمبر کے مراسلہ کے تحت مجموعی طورپر صوبہ کے 119کالجز کی چاردیواری کی تعمیر یا ان کواونچا کرنے ، خاردار تار لگانے اور پولز کی تنصیب کیلئے فنڈز ریلیز کرنے کی منظوری دی گئی ہے

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں