پولیو سے بچاؤ کی سہ روزہ قومی مہم16 جنوری سے بہاول پور میں شروع ہوگی

5 سال تک کی عمر کے 5 لاکھ97ہزار سے زائد بچوں کو گھر گھر جا کر پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے

بدھ 4 جنوری 2017 21:04

پولیو سے بچاؤ کی سہ روزہ قومی مہم16 جنوری سے بہاول پور میں شروع ہوگی
بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جنوری2017ء) پولیو سے بچاؤ کی سہ روزہ قومی مہم16 جنوری2017ء سے بہاول پورضلع میں شروع ہوگی ۔ اس دوران 5 سال تک کی عمر کے 5 لاکھ97ہزار سے زائد بچوں کو گھر گھر جا کر پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اس سلسلہ میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر امجد بشیر کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سعید اصغر، فوکل پرسن ڈاکٹر ذاکر، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت میاں منظور احمد، صدر انجمن تاجران حافظ محمد یونس، کسان ویلفیئر سوسائٹی کے ممبر محمد یعقوب، ڈاکٹر ذیشان رؤف اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر امجد بشیر نے کہا کہ محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ ادارے پولیو مہم کے دوران 5سال تک کی عمر کے بچو ں کو قطرے پلانے کے لیے متحرک انداز میں کام کریں تاکہ اس دوران ایک بچہ بھی پولیو کی خوراک سے محروم نہ رہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بتایا گیا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ضلع بھر میں1369ٹیمیں کام کریں گی جن میں سی1077موبائل ٹیمیں، 157 ٹیمیں فکسڈ ہوں گی جوکہ بی وی ایچ، ٹی ایچ کیو، بی ایچ یو ، آر ایچ سی میں خدمات سرانجام دیں گی۔ اسی طرح 117 ٹیمیںبس اسٹینڈ، ویگن اسٹینڈ، ریلوے اسٹیشن ، ٹول پلازہ پر اور18ٹیمیں بازاروں میں جا کر کام کریںگی جہاں وہ والدین کے ہمراہ آئے ہوئے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیںگی۔

اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ پولیو کے قطرے پلانے کے لیے یونین کونسل پر منعقد انسداد پولیو کمیٹی میں آگہی فراہم کی گئی ہے۔ پولیو ٹیم نہ پہنچنے کی صورت میں قریبی حفاظتی ٹیکوں کے مراکز سے رابطہ کرکے بچوں کو قطرے پلائے جائیں۔ نیز19اور20 جنوری کو مراکز صحت میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لیے عملہ مامور کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں