سال 2017ء عوام کے لئے بہتر ثابت ہوگا ، سینیٹر چوہدری سعود مجید

موجودہ حکومت نے نئے سال کی آمد میں عوام کو ریلیف دینے کے لئے موثر اقداما ت کئے ،عوام خوشحال ہو گی، بیا ن

جمعرات 5 جنوری 2017 21:35

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جنوری2017ء) سینیٹر چوہدری سعود مجید نے کہا ہے کہ سال 2017ء عوام کے لئے بہتر ثابت ہوگا موجودہ حکومت نے نئے سال کی آمد میں عوام کو ریلیف دینے کے لئے موثر اقداما ت کئے ہیں جسے عوام خوشحال ہو گی،اپنے ایک بیان میں انہو ں نے کہا کہ چند لوگ ملک میں آفرا تفری پھیلا کر حکومت کو نقصا ن پہنچانا چاہتے ہیں باشعور قوم انہیں ان کے مشن میں کامیا ب نہیں ہو نے دیں گے عوام نے جس طر ح 2008میں مسلم لیگ ن کا ساتھ دیا آج 2017ء میں بھی عوام نواز شریف کی قیا د ت میں متحد ہے عمران خان کا ایجنڈا ہی ملک کو نقصان پہنچانا ہے اگر آج نہیں عوام کا خیال ہوتا تو حالیہ ڈرامے نہ کرتے وہ صرف اور صر ف ملک پر مسلط ہو نا چاہتے ہیں ا ن کا مقصد ہی صرف وزیر اعظم بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں 18کروڑ عوام نے مسلم لیگ ن کا ہمیشہ کی طر ح ساتھ دینے کا عظم کیا ہے انہو ں نے کہا کہ بزرگو ں نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر پاکستان کو حاصل کیا تھا ۔

(جاری ہے)

دھرنے والے پاکستان کو نقصان پہنچانے پر تلے ہوئے ہیں عوام آج متحد ہو کر حکومت اور پاک فوج کا ساتھ دیں تاکہ ان شر پسندو ں سے نجات حاصل ہو ۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں