بہاولپور،کرائم کا خاتمہ پولیس کا اولین فرض ہے ، سماج دشمن عناصر کے خلاف کڑی کاروائی کی جائے،محمد ادریس احمد

جمعرات 5 جنوری 2017 22:20

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جنوری2017ء) کرائم کا خاتمہ پولیس کا اولین فرض ہے پولیس سماج دشمن عناصر کے خلاف کڑی کاروائی کرے ۔ عوام الناس کے جان ومال کو نقصان پہنچانے والے مفرور ملزم کسی رعائت کے مستحق نہیں اور ان کو ہرصورت میں گرفتارکرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریںاور ان سے عوام کا لوٹا ہوا مال برآمد کرکے حقداران کو واپس کریںتاکہ عوام الناس کے دل میں محکمہ پولیس کی عزت میںاضافہ ہو ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسرمحمد ادریس احمدنے اپنے آفس میں گذشتہ سال بھرکی ریجن کی کارگزاری چیک کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی وقوعہ کے سرزد ہونے کی صورت میں فوری طورپرمقدمہ درج کریں ۔ بھاول پور ریجن میں سال 2015میں 26955 مقدمات درج رجسٹر ہوئے جبکہ سال 2016میں 26165 او ر ان میںملوث56623 ملزمان میں سے 48035ملزمان گرفتار کر کے چالان عدالت کئے جا چکے ہیں جبکہ 2647مقدمات جھوٹے ہونے کی بناء پر خارج ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

قتل کے 301مقدمات میں 798ملزمان گرفتار ، جبکہ 23مقدمات جھوٹے ہونے کی بناء پر خارج ہوچکے ہیں ۔

اقدام قتل کے 269مقدمات میںملوث1111ملزمان میں سے 765گرفتار جبکہ 27مقدمات جھوٹے ہونے کی بناء پر خارج ہوچکے ہیں ۔ اسی طرح ضرر کی1454مقدمات میں سے 147مقدمات جھوٹے ہونے کی بناء پر خارج جبکہ ان مقدمات میں5193ملزمان گرفتار کئے جا چکے ہیں ۔ اغواء کے 1085مقدمات درج رجسٹر ہوئے۔ جن میں سی568مقدمات خارج ،1510ملزمان گرفتار کئے جاچکے ہیں ۔ اغواء برائے تاوان کی3مقدمات درج رجسٹر ہوئے۔

جس میں 10 ملزم گرفتارہوچکے ہیں۔زناء کی414مقدمات درج رجسٹر ،جن میں سی106مقدمات جھوٹے ہونے کی بناء پر خارج اور514ملزمان گرفتار کر کے چالان عدالت کئے جاچکے ہیں ۔اسی طرح گینگ ریپ کے 3مقدمات درج رجسٹر کر کے ملوث9ملزمان میں سے 9کوگرفتار کر کے مقدمات کو چالان کیا جا چکا ہے ۔ڈکیتی کے 33مقدمات درج ہوئے جوکہ سال 2015کے دوران درج ہونے والے مقدمات سے 70%کم ہیں ان ڈکیتیوں میں ملوث117ملزمان گرفتار 59ملین مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا جا چکا ہے۔

اسی طرح رہزنی کے مقدمات سال2015 کی نسبت 40%کم درج ہوئے ،گذشتہ سال میں ریجن بھر میں رہزنی کے 352مقدمات درج ،25مقدمات جھوٹے ہونے کی بناء پر خارج ان مقدمات میں 620ملزمان گرفتار اور ان سی34ملین کا مال مسروقہ برآمد کیا جا چکا ہے۔ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے ریجن پولیس نے 1905مقدمات درج رجسٹر کرکی1905ملزمان کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے 40کلاشنکوف، 117رائفل ، 333بندوق بارہ بور،961ریوالور/پسٹل ،163کاربین ،11چاقو اسلحہ ناجائز برآمد کیا ۔

منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 4175مقدمات درج رجسٹر کئے اور4475ملزمان گرفتار کر کے انکے قبضہ سے 119کلو گرام افیون ، 806کلو چرس ،6.5کلوگرام ہیروئن،137672بوتل شراب ،13881لیٹر لہن،2316کلو بھنگ ،732چالو بھٹیاں قبضہ پویس میں لی گئیںاسکے علاوعہ 202شرابی گرفتار کئے گئے ۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے ڈکیتی ، راہزنی،وغیرہ کی وراداتوں میں ملوث65مختلف گینگز کو ختم کر کے اُن کے 225ملزمان کو گرفتار کیا،جن سی283پرانے اور192نئے مقدمات ٹریس ہوئے ۔

ان گینگز سے 49ملین روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا جا چکا ہے ۔سال 2016 میں ریجن بھر میں 21پولیس مقابلے ہوئے جن میں ایک پولیس آفیسر نے جام ِ شہادت نوش ،ایک زخمی جبکہ31انتہائی خطرناک جرائم پیشہ افراد جہنم واصل ہوئے ، جبکہ ایک زخمی اوران مقابلوں کے نتیجہ میں 3ملزمان گرفتار بھی ہوئی

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں