بہاول پور:قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی اجلاس میں قرآن پاک کی لازمی تعلیم کابل منظور ہونا خوش آئند ہے، رہنماء جماعت اسلامی

پہلی سے 5ویں تک ناظرہ اور چھٹی سی12ویں جماعت تک مع ترجمہ قرآن پاک کی تعلیم کو نصاب میں شامل کرنے کاخیر مقدم کرتے ہیں،جماعت اسلامی کی جانب سے فیصلے کا خیر مقدم

پیر 27 فروری 2017 22:56

ؓبہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2017ء) امیر جماعت اسلامی ضلع بہاول پور سید ذیشان اختر ،نائب امیر نصراللہ ناصر ،جنرل سیکرٹری عرفان انجم نے کہاہے کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں قرآن پاک کی لازمی تعلیم کابل منظور ہونا خوش آئند ہے۔ پہلی جماعت سی5ویں تک ناظرہ اور چھٹی جماعت سی12ویں جماعت تک مع ترجمہ قرآن پاک کی تعلیم کو نصاب میں شامل کرنے کاخیر مقدم کرتے ہیں۔

دین اسلام سے دوری ہی اصل میں تمام مسائل کی جڑ ہے۔جب تک ہمارااللہ اور اس کے رسولؐ کے ساتھ رشتہ مضبوط نہیں ہوجاتااور قرآنی تعلیمات پر من وعن عمل درآمد نہیں کیاجاتاملک وقوم کو درپیش مسائل حل نہیں ہوسکتے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو معاشی بگاڑ کاسامنا ہے۔مسائل کے انبار لگے ہیں۔

(جاری ہے)

سودی معیشت اور دولت کی غیر منصفانہ تقسیم امیر اور غریب کے درمیان تفریق کوبڑھارہی ہے۔

ہمیں اگر اسلامی طرزمعیشت کے سنہری اصولوں کی اہمیت کاٹھیک اندازہ ہوجائے تو سب کچھ خود بخود ٹھیک ہوسکتا ہے۔اللہ کے احکامات اور اس کے رسولؐ کی زندگی ہی ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں70برسوں سے ہر نظام کو رائج کرکے دیکھ لیا اب وقت آگیا ہے کہ شرعی نظام کو آزمایا جائے۔کلمہ طیبہ کے نام پر بننے والے ملک میں عملاً انگریزوں کاقانون رائج ہے۔

لوگوں کے مسائل ختم ہونے کی بجائے دن بدن بڑھتے ہی چلے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کچھ سیکولر اور لادین طبقات کی خواہش ہے کہ پاکستان کو غیر اسلامی اور ہر لحاظ سے مادر پدر آزاد ریاست بنادیا جائے مگر انشاء اللہ ایسی تمام سازشیں نیست ونابود ہوں گی۔پاکستان اور اس کے 20کروڑ عوام کامستقبل اللہ اور اس کے رسولؐ کی تعلیمات سے جڑا ہے۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں