بہاول پور، رشوت لینے والے سب انسپکٹر کی ضمانت منسوخ

بدھ 1 مارچ 2017 22:15

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2017ء)شہری کوہراساں کر کے رشوت لینے والے سب انسپکٹر کی ضمانت ہائی کورٹ نے بھی منسوخ کر دی ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق رائے محمد محسن ندیم کے خلاف تھانہ صدر یزمان میں درج مقدمہ میں بے گناہ کرنے کے لیے سب انسپکٹر لیاقت علی کو 10 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے سرکل آفیسر انٹی کرپشن رانا کلیم احمد اور جوڈیشل مجسٹریٹ نیئر مصطفی نے رنگے ہاتھوں 17 جنوری کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا تھا جس کی ضمانت ہائی کورٹ کے جسٹس بشیر احمد پراچہ نے منسوخ کر دی ۔واضح رہے کہ ملزم سب انسپکٹر لیاقی علی ڈیڑھ ماہ سے جیل میں بند حوالات ہے

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں