معروف گلوکارہ گل بہار بانو اپنے ہی بھائی کی قید سے بازیاب

حکومت نے انہیں 14 اگست 2007ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گل بہار بانو ذہنی مریضہ بن چکی ہیں اور اس پر پاگل پن کے دورے پڑتے ہیں‘بھائی

بدھ 24 اکتوبر 2018 12:27

معروف گلوکارہ گل بہار بانو اپنے ہی بھائی کی قید سے بازیاب
بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2018ء) ماضی کی معروف گلوکارہ گل بہار بانو کو بہاولپور کے علاقے سمہ سٹہ میں بھائی کے گھر سے برآمد کر لیا گیا۔ بھائی کا دعویٰ ہے کہ گلوکارہ ذہنی مریضہ ہے، علاج کے باعث کمرے میں بند کیا گیا۔بلبل بہاولپور کہلانے والی معروف گلوکارہ گل بہار بانو کی غزل گائیکی کے منفرد انداز کے لاکھوں مداح ہیں ۔

90 کی دہائی میں عروج حاصل کرنے والی گلوکارہ اچانک ہی منظر نامے سے غائب ہو گئی تھیں، گلوکارہ کو سمہ سٹہ پولیس نے خانقاہ شریف سے بھائی کے گھر سے برآمد کر لیا۔بھائی کا موقف ہے کہ گل بہار بانو ذہنی مریضہ بن چکی ہیں اور اس پر پاگل پن کے دورے پڑتے ہیں، مداح ان کی صحتیابی کیلئے دعا کریں۔یاد رہے کہ گل بہار بانو پاکستان کی ممتاز مغنیہ گل بہار بانو 1955ء کے لگ بھگ بہاولپور میں پیدا ہوئیں۔

(جاری ہے)

استاد افضل حسین سے موسیقی کے اسرار و رموز سیکھے اور 1982ء میں ریڈیو پاکستان بہاولپور سے گائیکی کا آغاز کیا۔ کچھ عرصے بعد وہ کراچی منتقل ہوگئیں جہاں سے ان کی شہرت کا باقاعدہ آغاز ہوا اور وہ ریڈیو اور ٹیلی وڑن کی مقبول گلوکارہ بن گئیں۔ گل بہار بانو غزل گائیکی میں ایک منفرد مقام رکھتی ہیں۔ حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 2007ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا تھا-

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں